New Age Islam
Sun Oct 06 2024, 08:49 AM

Urdu Section ( 30 Apr 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Indonesian Muslim Leaders Provide Tolerance Lessons انڈونیشیا کے مسلم رہنما رواداری کے اسباق فراہم کرتے ہیں

 

لیوڈ ارہم

24 اپریل 2013

(انگریزی سے ترجمہ  :  مصباح الہدیٰ  ،  نیو ایج اسلام )

جب عیسائیوں نے وسطی جکارتہ کے مرکزی   چرچ میں 29 مارچ کو گڈ فرائڈے منایا ، تو اس  سے ملحق استقلال مسجد نے خوشی خوشی چرچ کے  اجتماع میں حاضر ہونے والےافراد کے لئے ،اپنی پارکنگ کی جگہ فراہم کی ۔ ایک دوسرے کے ساتھ  کھڑے ہو کر ، یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ  کیوں مذہبی گروہ بعض اوقات ایک دوسرے کے  ساتھ ہونے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں  ۔ انڈونیشیا میں ایک چرچ کے ہمسایہ ایک مسجد غیر معمولی نہیں ہے۔ سولو، وسطی جاوا میں، جاوی عیسائی چرچ سے ملحقہ ایک مسجد الحکمہ  بنائی گئی تھی۔ 50 سے زائد سالوں سے ، مسجد اور چرچ کے اجتماع کے افراد کے درمیان  ایک با ادب  تعلق قائم رہا ہے ۔

مناڈو  Manado ، شمالی سلاویسی، انڈونیشیا میں پانچ مذہبی روایات اسلام، کیتھولک، پروٹسٹنٹ، ہندو مت اور بدھ مت کی یادگار - -  (محبت کی پہاڑی) پر واقع ہے ۔ وہاں  پانچ عبادت گاہوں  کی بھی تعمیر ہوئی ہے ۔ بقائے باہمی کی یہ مثالیں انڈونیشیا میں جمہوریت اور مذہبی آزادی کے تصورات کا منشور ہیں ، جیسا کہ یہ  انڈونیشیا کے دو مشہور مسلم علماء  عبد الرحیم وحید  اور نرکولش ماجد کے ذریعہ تسلیم شدہ ہیں ۔

لہذا،  سیتو بکاسی، مغربی جاوا، میں  ایک پروٹسٹنٹ چرچ، جو ، نبی ابراہیم (علیہ السلام)  کے پہلے بیٹے کی قربانی کے خدا کے حکم کو تسلیم کرنے کی رضامندی  کے اعزاز میں عید الاضحی کی چھٹی کے دوران مسلم کمیونٹی کے لئے گوشت عطیہ کر نے کے لئے جانا جاتا ہے  ، جب  اسے ایک پرمٹ کے فقدان کی وجہ سے مارچ میں منہدم کر دیا گیا ، تو مجھے اور بہت سے دوسرے انڈونیشیا کے لوگوں کو فکر لا حق ہو گئی ۔ ہمیں یہ پختہ یقین ہے کہ جمہوریت اور مذہبی ازادی اسلام کے اصول ہیں ۔

ان دو بااثر مسلم شخصیات کے اسلامی جمہوری فلسفے کی دوبارہ رسائی ، اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو حل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

عبد الرحمٰن  گس در کےطور پر جانے جاتے ہیں- جو نهضة العلماء (انڈونیشیا میں، مرکزی دھارے میں شامل سب سے بڑی  مسلم تنظیم) کے چیئرمین اور سابق انڈونیشیائی صدر تھے۔ نرکولش ماجد کک نر کے  طور پر جانے جاتے ہیں -  جو ایک ممتاز مسلم دانشور اور پارا مدینہ یونیورسٹی اور پارا مدینہ فاؤنڈیشن، ایک اسلامی تربیتی مرکز جو  مذہبی رواداری اور تکثیریت کو فروغ دیتا ہے، کے بانی تھے  ۔

گس در نے آمرانہ اور امتیازی نظام کے بے شمار قوانین کو  ایک جمہوری قانون میں  تبدیل کر دیا، جو صدر سہارتو (1967-1998) کی حکومت کے 30 کے سالوں کے  دوران  بنائے گئے تھے ۔

گس درکو  اکثر "فادر آف نیشن (معمار قوم )" بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے جا گھروں اور مندروں میں جا کر اقلیتوں کو گلےلگایا ، اور اقلیتی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ پر جوش تعلقات کو برقرار رکھا۔ انہوں نے چینی انڈونیشیائی لوگوں کے لئے  چینی تعطیلات منانے کے ان کے حق کے استعمال کو ممکن بنایا۔ انہوں نے انڈونیشین کانفرنس آن ریلجن  اینڈ  پیس ‘the Indonesian Conference on Religion and Peace’ کی بنیاد رکھی، جو  بین المذاہب  مکالمے پر زور دیتا ہے ، واحد انسٹی ٹیوٹکا قیام کیا جو  امن اور تکثیریت کو فروغ دیتا ہے ۔

گس در کے لئے، تمام انسان  اسلام میں برابر ہیں۔ انہوں نے ایک جمہوری ملک کےطور پر انڈونیشیا کا تصور  کیا تھا جہاں ہر شہری کو ہر اعتبار سے مساوی حقوق حاصل ہو ں ۔ انہوں نے ایک بار کہا کہ  "نہ صرف یہ کہ اسلام میں جمہوریت [حرام]نہیں ہے ، بلکہ وہ ضروری ہے۔ جمہوریت نافذ کرنااسلام کے اصولوں میں سے ایک ہے، اور وہ  شوری [مشاورت] ہے " ۔

اسی طرح، کک نر کا یقین تھا کہ عبادت گاہیں  بنانے، عوامی مقامات پر مذہبی عقائد کی تعلیم دینے اور انتخابات یا سیاسی جماعتوں میں حصہ لینے میں تمام  شہری کے لئے مساوی حقوق ہیں۔

کک نر جن کی وفات  2005 ء میں ہوئی ، انہیں  اب بھی پیار سے "معلم قوم ۔" کہا  جاتا ہے، ان کے اسلامی جمہوری خیالات کو بڑے پیمانے پر مسلم سیاست دانوں کے ذریعہ قبول کیا گیا ، اور گولکر  Golkar  جیسی سیکولر سیاسی جماعتوں میں ان کی شرکت کے لئے مدعو کرتا ہے ، جوکہ ایک  ایسی سیاسی جماعت ہے، جو  انڈونیشیا کے سیاسی منظر پر سہارتو کے 30 سالہ دور اقتدار میں غالب رہا ، اور ڈیموکریٹ  Demokrat، 2009 ء کے انتخابات کی  فاتح سیاسی جماعت جس نے  سوسیلو سوسيلو بنبانگ يودهونو ​​ Bambang Yudhoyono کی دوبارہ انڈونیشیا کے صدر کے طور پر تقرری کی۔

2004 کے انتخابات کے بعد، اسلامی اور سیکولر سیاسی جماعتیں دونوں مذہبی اور سیکولر مسلم امیدواروں کی حمایت میں ایک مخلوط حکومت کے طور پر کام کر رہی ہیں ۔ ہر کوئی  انڈونیشیائی حکومت کا ایک حصہ بننے کے، اور مسلم اور غیر مسلم نمائندوں کے لئے ووٹ ڈالنے کے قابل ہے۔ اگرچہ، عملی طور پر کچھ لوگوں کے ذریعہ اسے  چیلنج کیا گیا ہے، اقلیتی گروپوں کے رہنما ،  مثلاًجکارتہ کے عیسائی چینی انڈونیشیائی نائب گورنر، Basuki Tjahaja Purnama کو شہریوں اور سیاستدانوں کے درمیان برابر  حمایت حاصل ہو رہی ہے ۔

اسلام کی حقیقی نوعیت اور اسلامی جمہوری اقدار کی مناسب تعلیم پر قومی غور و فکر ، کی بنیاد گس در اور کک نر کے  خیالات اور کتابوں پر ہے ،اور دیگر ممتاز مسلم رہنماؤں کو فوری طور پر مذہبی بنیاد پر امتیاز اور تشدد کے واقعات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اقلیتی گروہ ان کے حقوق حاصل کرنے کے لئے آزاد ہیں ،ملک بھر میں اسلام کے جمہوری اقدار کے علم کی اشاعت، ایک ساتھ مل کر کرنا ، دانشوروں، سیاسی اشرافیہ اور سول سوسائٹی تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔

ان اقدار پر قومی فکر اور تعلیم کے ساتھ، میں مستقبل میں ایک زیادہ روادار قوم دیکھ رہا ہوں۔

لیوڈ ارہم اسلام فار ڈیموکریسی ،اور  انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن ہیں ،اور انڈونیشیا میں تشدد کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ ڈیلی اسٹار،  کامن گراؤنڈ نیوز سروس کے تعاون سے  ان کی تحریر کو  شائع کرتا ہے۔

ماخذ:

http://dailystar.com.lb/Opinion/Commentary/2013/Apr-24/214817-indonesian-muslim-leaders-provide-tolerance-lessons.ashx#ixzz2RMOBr8BC

 

URL for  English article

https://newageislam.com/islam-tolerance/indonesian-muslim-leaders-provide-tolerance/d/11304

URL for this article

https://newageislam.com/urdu-section/indonesian-muslim-leaders-provide-tolerance/d/11353

 

Loading..

Loading..