New Age Islam
Wed Oct 16 2024, 12:48 AM

Urdu Section ( 4 March 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Concept of Human Equality in Islam Can Encourage Pluralism اسلام میں انسانی مساوات کا تصور تکثیریت کو فروغ دے سکتا ہے


کنیز فاطمہ ، نیو ایج اسلام

21جون 2019

مرد و عورت اپنی بنیادی انسانیت میں   یکساں طور پر پیدا کئے گئے ہیں ۔  اسلام میں صنف ، رنگ ، نسل ، طبقے ، نسل یا زبان کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی سختی سے ممانعت ہے۔ مساوات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام لوگ یکساں طور پر ایک جیسے ہیں کیونکہ  قدرتی اختلافات سے کوئی انکار نہیں ۔ دونوں صنف آپس میں ملکر ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے ،

ُُ‘اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو بیشک اللہ ہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے’’۔(۴:۱)

اور ایک دوسری آیت میں اللہ تعالی   فرماتا ہے۔

 ‘‘اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اورایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں شاخیں اور قبیلے کیا کہ آپس میں پہچان رکھو بیشک اللہ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والا وہ جو تم میں زیادہ پرہیزگارہے بیشک اللہ جاننے والا خبردار ہے’’۔(۴۹:۱۳)

مروی  ہے کہ اللہ کے رسول( صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) نے فرمایا ، "اللہ تمہارے جسموں اور رنگوں کو نہیں دیکھتا ہے بلکہ تمہارے عمل اور دلوں کو دیکھتا ہے  (یعنی ظاہری اعمال اور باطن کی نیتوں کو) ۔(صحیح مسلم)

یہ سبھی احکام بغیر کسی   طبقے ، نسل یا معاشرتی حیثیت کے امتیاز کی بنا پر تمام انسانوں پر یکساں طور پر لاگو ہیں۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ،

 ‘‘جو نیکی کرے وہ اپنے بھلے کو اور جو برائی کرے اپنے بُرے کو، اور تمہارا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا’’۔(۴۱:۴۶)

اسلام ہر طرح کی نسل پرستی کو ناپسند کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ، اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی ، حضرت ابوذر نے ایک بار سیاہ فام غلام سے کہا ، "اے کالی عورت کے بیٹے!" یہ سن کر ، اللہ کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے ابوذر کی طرف متوجہ ہو کر ان سے فرمایا، "کیا تم اس شخص کی ماں کے ساتھ اس کی توہین کررہے ہو؟ واقعتا، آپ دور جاہلیت (قبل از اسلام) کی کچھ خصوصیات کے مالک ہیں۔ وہ وقت ختم ہوچکا ہے۔ سیاہ فام عورت کے بیٹے پر سفید فام عورت کے لئے کوئی فضیلت یا قابلیت نہیں ہے، سوائے تقویٰ اور راستبازی کے ، یا نیک اعمال اور کردار  کے۔ "(احمد ۴: ۱۴۵)

مروی  ہے کہ حضرت ابوذر نے، نبی کریم علیہ الصلٰوۃ و التسلیم  کی باتیں سننے کے بعد ، غلام کے لئے عاجزی و انکساری میں اپنے  سر کو زمین پر رکھ دیا تاکہ غلام  آئے اور اپنا قدم ان کے سر پر  رکھے  اور یہ ان کے نسل پرستانہ الفاظ کا کفارہ ہو جائے ۔ اگرچہ اللہ کے نبی نے انہیں  ایسا کرنے کا حکم نہیں دیا تھا ، لیکن حضرت ابوذر نے خود کی ڈسلنا کے لیے ایسا  کیا  تاکہ وہ آئندہ کبھی بھی اس طرح کی توہین آمیز باتوں کا ارتکاب نہ کرسکے ۔

مزید بر آں یہ  کہ اسلام میں ، کسی شخص کی قدر اس کے اچھے کاموں اور اللہ کی اطاعت سے ہوتی ہے۔

مساوات کی اسلامی قدر مندرجہ ذیل اصولوں پر مبنی ہے۔

 تمام انسان ایک خدا کے ذریعہ پیدا کئے گئے ہیں۔

تمام انسانوں کے جد امجد ایک ہی ہیں جو کہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں ۔

اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات کے ساتھ نسل، عمریا مذہب کی بنا پر کسی کی طرفداری کے بغیر منصف اور مہربان ہے ۔

تمام انسان یکساں طور پر پیدا ہوئے ہیں ، یعنی ان میں سے کوئی بھی اپنے ساتھ کوئی ملکیت نہیں لاتا ہے ، اور وہ اپنے دنیاوی سامان میں سے واپس کچھ لیے بغیر مر جاتے ہیں۔

اللہ ہر فرد کے لئے  اس کی خوبیوں اور اعمال کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔

اللہ نے بنی آدم کو ، یعنی ساری بنی نوع انسان کو اعزاز و وقار سے نوازا ہے۔

ان اصولوں کا تذکرہ قرآن و حدیث میں ہے۔ مثال کے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اے لوگو! تمہارا رب ایک ہے۔ تمہارے  والد ایک ہیں۔ تم سب آدم سے تعلق رکھتے ہو۔ اور آدم مٹی سے پیداکئے گئےہیں ۔ واقعی ، تمہارے  پروردگار کی نظر میں سب سے معزز شخص وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے۔ کسی عربی کو غیر عربی  پر فوقیت نہیں ہے۔ کسی عربی پر غیر عربی کو فوقیت نہیں ہے۔ کسی گورے شخص کو کسی سرخ شخص پر  کوئی فوقیت نہیں ہے۔ اسی طرح ، کسی سرخ (نسل) شخص پر سفیدی کی کوئی برتری نہیں ، سوائے تقویٰ اور خدا کے معرفت کے۔ (مسند احمد حدیث نمبر: ۴۱۱)

خلاصہ یہ کہ انسانی اقدار کی بنیاد پر اسلام تمام انسانوں کو مساوی قرار دیتا ہے ، پھر بھی ہر شخص کو اس کی خدمت کے مطابق بدلہ دیا جاتا ہے جو وہ پیش کرتا ہے۔ یہ تصور اگر روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہو تو معاشروں کو بہت فائدہ پہنچائے گا اور تکثیریت کو فروغ دے سکتا ہے۔ اس طرح تعصب ، جبر یا ظلم و ستم کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

URL for English article: http://www.newageislam.com/islam-and-pluralism/kaniz-fatma,-new-age-islam/the-concept-of-human-equality-in-islam-can-develop-pluralism/d/118949

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/the-concept-human-equality-islam/d/124450


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..