New Age Islam
Mon Mar 27 2023, 10:42 AM

Urdu Section ( 15 Nov 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Supreme Court's Verdict on Ayodhya ایودھیا پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اور مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری


 کنیز فاطمہ ، نیو ایج اسلام 

16 نومبر 2019

جب سے ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کی ایک آئینی بنچ نے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین پر مندر کی تعمیر اور مسلمانوں کو مسجد کے لیے ایک متبادل پانچ ایکڑ زمین  دینے کا حکم دیا ہے، اس وقت سے  دو طرح کے نظریے ہمارے سامنے آ رہے ہیں : ایک نظریہ اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے تو  دوسرا نظریہ اطمینان ۔

فیصلے سے قبل مسلمان اس  بات پر متفق تھے کہ فیصلہ جو بھی ہو وہ اسے مانیں گے لیکن فیصلہ آنے کے بعد کچھ مسلمان فیصلے پر ناخوش اور عدم اطمینان کا ا ظہار کر رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف ان مسلمانوں کے رد عمل میں کچھ مسلمان اپنی ناراضگی کا   اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بس اب بہت ہو چکا ، ریویو پیٹیشن ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ، جو فیصلہ آنا تھا آ گیا، اب وقت ہے اس فیصلے کو من وعن قبول کر لینے کا  اور آخر کب تک یہ معاملہ ملک کی سالمیت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتا رہے گا ۔ملک کی سالمیت اسی میں ہے کہ اس فیصلے کو بلا چوں وچرا کے قبول کر لیا جائے ۔

جس طرح فیصلے کے بعد سے لیکر  اب تک مسلمانوں نے ملکی سطح پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا وہ یقینا قابل تعریف ہے لیکن وہیں دوسری طرف بعض مسلم رہنما ایسے بھی نظر آ رہے ہیں جو مسلم عوام کو کشمکش میں مبتلا کرنے کے درپے ہیں ۔فرض کر لیجیے اگر ریویو پیٹیشن ڈال بھی دیں تو کیا اس سے معاملہ کا حل ہو سکتا ہے ۔ہرگز نہیں ۔دوبارہ سپریم کورٹ اسی فیصلے کو برقرار رکھے گی کیونکہ اس کے سامنے شاید اس سے بہتر متبادل فیصلہ ہو نہیں سکتا تھا جو ملک کی سالمیت کے لیے بہتر ہو سکے ۔شاید سپریم کورٹ کو مسلمانوں کے صبر وتحمل پر یقین تھا کہ وہ ملک کی سالمیت کے لیے اس فیصلے کو قبول کر لیں گے اسی لیے اس نے مسلمانوں پر اعتماد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ اب مسلمانوں کے سامنے اپنے صبر وتحمل کا اظہار کرنے اور قومی یکجہتی قائم کرنے بلکہ  وطن عزیز ہندوستان کے باشندے ہونے کی حیثیت سے ملک کی سالمیت اور بہتری میں نمایاں کردار ادا کرنے کا بہترین موقعہ ہے ۔وہ اس موقعہ کو اپنے ملک کی بھلائی کے لیے استعمال کریں اور چند وہ لوگ جو عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں بلکہ انہیں بھی یہی جذبہ رکھنے کی تلقین کریں !

اللہ تعالی ملک کی سالمیت برقرار رکھے اور تمام شہریوں کی حفاظت کرے ، آمین !

URL:  https://www.newageislam.com/urdu-section/supreme-court-verdict-ayodhya-/d/120280


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..