New Age Islam
Mon Mar 20 2023, 07:08 PM

Urdu Section ( 28 Apr 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Top Ten Ways Islamic Law Forbids Terrorism اسلامی قانون دہشت گردی کی ممانعت کرتا ہے

جوآن کول

17 اپریل، 2013

 (انگریزی سے ترجمہ مصباح الہدیٰ ، نیو ایج اسلام)

بوسٹن میراتھن بمباری کے لئے مسلمانوں کو  قصور وار ٹھہرانے  میں پیش رفت کرنے والے ایرک رش اور دوسرے لوگ مذہب سے نا بلد  ہیں۔ میں یہ نہیں سمجھ سکتا، کہ لوگ  خود کو اس موضوع  ماہر کیوں بتاتے ہیں ، جس موضوع  پر  کبھی انہوں نے کتابیں نہیں پڑھیں ۔ (اس کتاب  this book, e.g. کو پڑھیں )۔ ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے حملہ کس نے  کیا، لیکن، اس  کیس کی نوعیت میں، ہم یہ جانتے ہیں  کہ یا تو وہ بالکل مسلمان نہیں ہیں یا پھر، حقیقی مسلمان نہیں ہیں۔

TLDR ہجوم کے لئے، دس دستور ایسے ہیں کہ اسلامی قانون اور روایت، دہشت گردی کو ممنوع قرار دیتی ہے (ان میں سے کچھ کو سابقہ ​​اشاعت سے دوبارہ نقل کیا گیا ہے):

1۔ دہشت گردی قتل سے بھی بڑا جرم  ہے۔ قتل کو قران میں سختی کے ساتھ حرام قرار دیا گیا ہے۔ قرآن 6:151، کا ارشاد ہے کہ "اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا،  مگر جائز طور پر ۔" (یعنی قتل حرام ہے لیکن کسی جرم کے لئے حکومت کے ذریعہ سزائے موت جائز ہے)۔ 5:32 میں ہے "  جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا۔ "

2۔ دہشت گردی کا محرک  مذہبی ہے تو وہ اسلامی قانون میں ممنوع ہے ۔ یہ دوسرے لوگوں پر اسلام مسلط کرنے کی کوشش کے لئے بھی حرام ہے۔ ‘‘دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے ہدایت (صاف طور پر ظاہر اور) گمراہی سے الگ ہو چکی ہے’’(2:256)۔  یاد رہے کہ یہ  آیت 622 عیسوی میں یا اس کے بعد،مدینہ میں نازل کی گئی، اور قرآن کی کسی بھی دوسری آیت کے ذریعہ  کبھی منسوخ نہیں کی گئی ۔ اسلام کی مقدس کتاب، لوگوں کو  کسی بھی مذہب کو اپنانے پر مجبور کرنے سے منع کرتا ہے ۔ انہیں اپنی مرضی سے اسے منتخب کرنا ہے۔

3۔ اسلامی قانون نے جارحانہ جنگ سے منع کیا ہے۔ قرآن کہتا ہے(8:61)، ‘‘اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کی طرف مائل ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو۔ کچھ شک نہیں کہ وہ سب کچھ سنتا (اور) جانتا ہے۔’’ " قرآن سورۃ بقر ، "2:190، میں فرماتا ہے کہ،" اور جو لوگ تم سے لڑتے ہیں تم بھی خدا کی راہ میں ان سے لڑو مگر زیادتی نہ کرنا کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔"

4۔ جنگ کے اسلامی قانون میں،صرف کوئی بھی سول انجینئر اعلان جنگ یا جنگ شروع نہیں  کر سکتا ہے ۔ جنگ میں مصروف ہونا مسلم کمیونٹی کے ذریعہ با قاعدہ طور پر  مقرر کئے گئے  رہنما کا فریضہ  ہے۔ آج کل وہ، مفتی یا قومی قانون دان کے مشورہ سے، صدر یا ریاست کا وزیر اعظم ہو گا ۔

5۔ معصوم غیر جنگجو کا قتل حرام ہے۔ سنی روایت کے مطابق،  سب سے پہلے خلیفہ، ابو بکر صدیق نے، اپنی افواج کو یہ ہدایات دیں،  ‘‘ میں تمہیں دس چیزوں کی ہدایت دیتا  ہوں ،عورتوں، بچوں، بوڑھوں، یا کمزور کو قتل مت کرنا، پھل دار درخت  کو مت  کاٹنا اور کسی بھی شہر کو تباہ مت کرنا’’(موطا امام مالک ،" کتاب الجہاد۔ ")

6۔ دہشت گردی یا ھربہ اسلامی قانون میں ممنوع  ہے، جو لوٹ مار  ہائی وے ڈکیتی اور استحصال کو شامل ہے - پیسہ یا طاقت کے لئے عوامی جگہوں میں خوف اور جبر کا کوئی بھی غیر قانونی استعمال ۔ملک میں دہشت گردی کو پھیلنے سے روکنے کا  اصول قرآن  کریم (سورہ المائدہ 5:33-34) پر مبنی ہے۔ معروف مسلم لیگل اسکالر  شیرمین جیکسن لکھتے  ہیں ،"ہسپانوی مالکی فقیہہ ابن` عبد (متوفی 464/1070) ھربہ کا نمائندہ اسے قرار دیتے ہیں، ‘‘ جو  گلیوں میں گذر گاہوں  کو متاثر کرتا ہو اور انہیں سفر کے لئے غیر محفوظ بنا دیتا ہو، پیسہ لیکر  زمین میں فسادپھیلانے کی کوشش کر تا ہو ، لوگوں کو قتل کرتا ہو، یا خدا نے جس کی خلاف ورزی کو غیر قانونی قرار دیا ہے اس کی خلاف ورزی کرتا ہو تو وہ ھربہ کا مجرم ہے۔ "

7۔ خفیہ حملے ممنوع  ہیں۔ مسلم کمانڈروں کی ذمہ داری ہے کہ  دشمن کو انتباہ  کریں  کہ جنگ قریب ہے۔ ایک موقع پر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نےایک مرتبہ اشارہ کیا تھا کہ  4 ماہ کی نوٹس دی جانی چاہئے ۔

8۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے  نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ  اچھا سلوک کرنے  کا مشورہ دیا ، اور یہ بھی کہا جا تا ہے  کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے  اس با ت کا حکم دیا  تھا  کہ ، نادان انسان مت بنوں  ، یہ کہتے ہوئے کہ ، اگر کوئی تمہارے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا ہے ،تو تم اس کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتے ہو اور اگر کوئی تمہارے ساتھ  غلط کرتا ہے  تو تم بھی اس کے ساتھ غلط کرتے ہو ۔ اس کے بجائے، تم اپنے آپ کو اس بات کا خوگر بناؤ کہ، اگر  لوگ تمہارے ساتھ اچھا کریں تو تم ان کے ساتھ اچھا  کرو،اور اگر وہ برائی کرتے ہیں تو تم ان کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو ۔ "(الترمذی)

9۔ قرآن مومنوں سے یہ مطالبات کرتاہے کہ  ان لوگوں کے ساتھ بھی انصاف کرو  جو ان کے لئے  تمہاری ناراضگی  کی وجہ ہیں  : "اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے "[5:8]۔

10۔ قرآن عیسائیوں اور یہودیوں کے لئے  جنت کی  یقین دہانی کراتا ہے اگر وہ ایمان لاتے ہیں اور  اچھے کام کرتے ہیں، اور عیسائیوں کو  مسلمانوں کا سب سے بہترین دوست قرار دیتا ہے ۔ میں نے کہیں اور بھی یہ لکھا تھا، کہ ، خطرناک کذب بیانیاں امریکی عوام میں مشتہر کی جا رہی ہیں ۔ قرآن عیسائیوں کے خلاف تشدد کی تعلیم نہیں دیتا ہے ۔

قرآن کہتا  ہے  ، ‘‘جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان لائیں گے اور عمل نیک کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا ستارہ پرست یا عیسائی ان کو (قیامت کے دن) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غمناک ہوں گے’’ (5:69)

دوسرے الفاظ میں، قرآن مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں اور یہودیوں سے اس بات کا  وعدہ کرتا ہے کہ ، اگر ان کے پاس ایمان اور اعمال ہیں تو،آخرت میں انہیں  خوف کھانے کی کوئی  ضرورت نہیں ہے ۔  وہ اس کے بر عکس  یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ، غیر مسلم جہنم میں جائیں گے ۔

مسلم شہری ریاست مدینہ منورہ کی 7ویں صدی کی صورت حال  بیان کرتے ہوئے ،جو کفار مکہ کے ساتھ جنگ کی حالت میں تھا، قرآن نے یہ بیان کیا ہے کہ مشرک اور کچھ عرب کے یہودی قبائل اسلام کی مخالفت کر رہے تھے ، لیکن پھر اس کے بعد قرآن یہ کہتا ہے:

5:82۔ "۔ ۔ ۔ مومنوں سے قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے ۔ "

لہٰذا قرآن نہ صرف عیسائیوں کے خلاف تشدد کا ارتکاب کرنے سے مسلمانوں کو روکتا ہے ، بلکہ  وہ انہیں  مسلمانوں سے "محبت میں قریب ترین"قرار دیتا  ہے! اور  وجہ ان کا تقوی، خدا کے لئے وقف مقدس افراد پیدا کرنے کی ان کی صلاحیت، اور ان کے اندر متکبرا نہ فخر نہ ہونا ہے  ۔

(ایک جدت پسند، لبرل تشریح کے لئے ،اس پی ڈی ایف فائل کو دیکھیں  ۔

 “Jihad and the Islamic Law of War.”

 

ماخذ:

 http://www.juancole.com/2013/04/islamic-forbids-terrorism.html

URL for English article

 https://newageislam.com/islam-terrorism-jihad/top-ten-ways-islamic-law/d/11204

URL for this article

https://newageislam.com/urdu-section/top-ten-ways-islamic-law/d/11333

 

Loading..

Loading..