New Age Islam
Sat Mar 25 2023, 03:08 PM

Urdu Section ( 13 Apr 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam Tolerates Differences and Allows Diversity in God’s Creations اسلام وحدت میں کثرت کا داعی و مبلغ ہے

 

عفت مرزا

21 نومبر 2017

عصر جدید میں بدقسمتی سے اسلام کو عدم رواداری اور تشدد کا داعی سمجھا جاتا ہے۔ اس ٖغیر انصاف پسند اور بدعنوان الزام سے بڑا جھوٹ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ عربی زبان میں لفظ اسلام کا لغوی معنی امن اور تسلیم ہے۔ صرف اسی ایک نکتے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسلام ایک پرامن طرز زندگی سے زیادہ کسی بھی بات کو اہمیت نہیں دیتا ہے ، ایک ایسی زندگی جس میں انسان خدا کا وفاشعار ہو۔

مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید مسلمانوں کو یہ تعلیم دیتی ہے کہ 'مذہب میں کوئی جبر نہیں ہے' (2:257)۔ [1] لہٰذا ، اسلام کے اندر ایسے کسی بھی ظلم و تشدد کا بالکل ہی کوئی جواز نہیں ہے جس میں کسی کو ایسے طریقے پر زندگی بسر کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہو جو اس کی مرضی کے خلاف ہے۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اختیارات کی آزادی پر یقین رکھتا ہے اور اس تصور کو فروغ بھی دیتا ہے۔ لہذا، اسلام کا بنیادی مقصد اپنے پیروکاروں کو تعلیم دینا ، اور دیگر مذاہب و عقائد کے پیروکاروں کو سچائی، حق اور باطل پر مطلع کرنا ہے۔ اس کے بعد صحیح راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ اس فرد کے اوپر ہے۔ یہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ اسلام کے اندر عدم رواداری کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ ان بنیادوں کو کھوکھلے کر رہی ہے جن پر قصر اسلام قائم ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ آج پوری دنیا میں بے شمار انتہاپسند جماعتیں اسلام کے نام پر سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ ان کا یہ عمل اسلام کی خوبصورت اور پرامن تعلیمات سے براہ راست متصادم ہے۔ مسلمانوں کے لئے تعلیم کا سب سے بڑا سرچشمہ حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اعمال یعنی آپ ﷺ کی سنتیں ہیں جو مسلمانوں کو مذہبی رواداری کی تعلیم دیتی ہیں۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کا رویہ انسانوں کے تئیں محبت ، عفو درگزر اور رأفت و رحمت پر مبنی تھا۔ آپ ﷺ کو اور آپ ﷺ کے پیروکاروں کو اہل مکہ نے جو اذیتیں اور تکلیفیں دیں وہ ذلت آمیز تشدد سے کم نہیں تھیں ، لیکن ان سب کے باوجود آپ ﷺ نے کبھی ان کی برائی نہیں چاہی۔ البتہ ، آپ ﷺ نے ان کے دلوں کی تبدیلی چاہی۔

اپنے خطبہ جمعہ میں، 10 مارچ، 2006 کو احمدیہ مسلم کمیونٹی کے روحانی رہنما حضرت خلیفۃ المسیح پنجم نے نبی صلی اللہ علیہ وآله وسلم کے اس واقعے کو بیان کیا جب آپ ﷺ نے نجران سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے عیسائیوں کو اپنی مسجد کے اندر انہیں ان کی عبادت ادا کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں گرجا گھروں اور عیسائیوں کے قیام گاہوں اور عبادت گاہوں کی حفاظت مسلمانوں کی ذمہ داری تھی۔[ 2] حالت جنگ یا امن کے دور میں کسی بھی حالت میں کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں پر حملہ کرنا ممنوع تھا ، جیسا کہ یہ آج بھی ہے۔

اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ صرف انتہا پسند گروہ ہی اپنے غیر انسانی جرائم کا جواز پیش کرنے کے لئے اسلام کا لبادہ استعمال نہیں کررہے ہیں۔ بلکہ اس جرم میں بدعنوان سیاست دان اور حکومتیں بھی شامل ہیں۔ بہت سے 'اسلامی' ملکوں کی حکومتیں یقینا اقتدار اور تسلط حاصل کرنے کے مقصد سے اپنے عوام پر ظلم کی داستانیں رقم کرنے کے لئے شریعت کی اپنی تعبیر تشریح کے عذر کا استعمال کر رہی ہیں۔ انتہاپسند جماعتوں اور بدعنوان حکومتوں نے اسلام اور شریعت جیسی اصطلاحات کا غلط استعمال کیا ہے ، اور انہوں نے اپنے اس عمل کے ذریعہ پوری دنیا اور حقیقی معنوں میں خوبصورت اسلامی تعلیمات کے درمیان ایک گہری کھائی پیدا کر دی ہے۔

اور ان دونوں کے درمیان یہ کھائی اسلاموفوب سے متاثر مذہبی منافرت اور عداوت پر مبنی جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اور دنیا بھر میں بالعموم سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے۔ لازمی ہے کہ اسلام کو ایک ایسے مذہب کے طور پر دیکھا جائے جو کھلے دل کے ساتھ ہر کسی کو گلے لگاتا ہے ، اختلافات کو برداشت کرتا ہے اور خدا کی تخلیق میں تنوعات کو روا رکھتا ہے۔ ‘نفرت سے پاک سب کے لئے محبت’ ، کا احمدیہ مسلم برادری کا نعرہ ہر شکل کے اندر اسلامی تعلیمات میں موجود ہے ، خواہ وہ قرآن کی تعلیم ہو ، نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ ہو اور خواہ آپ ﷺ کے معمولات مبارکہ ہوں ، مسلمانوں کے لئے آفاقی تعلیم یہی ہے کہ محبت، رواداری اور رحمت و رأفت انسانیت کی روح ہے اور ہر حال میں ان اقدار کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رہنا چاہئے۔

ماخذ:

huffingtonpost.co.uk/entry/islam-and-tolerance_uk_5a1320b8e4b05ec0ae84444a

URL for English article: http://www.newageislam.com/islam-and-tolerance/iffat-mirza/islam-tolerates-differences-and-allows-diversity-in-god’s-creations/d/113379

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/islam-tolerates-differences-allows-diversity/d/114927


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..