New Age Islam
Tue Mar 21 2023, 05:40 AM

Urdu Section ( 3 Jul 2014, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

?Is Luxury Living Unlawful For A Muslim کیا عیش و عشرت کی زندگی ایک مسلمان کے لئے حرام ہے؟

 

 

 

ہارون یحییٰ

16مئی 2014

زندگی بھر لوگ ان کی طرح بننا چاہتے ہیں جن کا سماجی معیار بلند ہے اور وہ اکثر انہیں ہی اپنا رول ماڈل بنا لیتے ہیں۔

وہ ان فلمی ستاروں اور فنکاروں کی تصاویر دیکھتے ہیں جو شرکت کے لیے بڑے ناز و انداز دکھاتے ہیں اور وہ ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہاں تک کہ اکثر ان کی مدح و ستائش میں ان کے معتقدات کو بھی تسلیم کر لیتے ہیں۔ حالانکہ جس مذہب کی تعریف و تحسین کی جانی چاہیے وہ واحد مذہب اسلام ہے اور اسی وجہ سے جو مسلمان اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں ضروری ہے کہ ہر ممکن حد تک ان کا معیار زندگی اعلیٰ ترین ہو۔ ان کے تعلق سے یہ گمان رکھنا کہ ان کے لیے ایک ادنی معیار زندگی اسلام کامطا بہ ہے ایک غلط رویہ ہے جو کہ کماحقہ اللہ کی حمد و ثنا کرنے میں نا کام ہونے اور قرآن کے اخلاقی اقدار کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

اس موجودہ دور کی سب سے زیادہ قابل ذکر خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے نتیجے میں کس طرح مواصلاتی ذرائع تیز سے تیز تر ہو سکتے ہیں۔

اپنے کمپیوٹر کے سامنے تنہا بیٹھا ایک نوجوان برازیل، امریکہ، روس، ترکی، برطانیہ اور چین کے ساتھ بیک وقت رابطے میں ہو سکتا ہے اور وہ آسانی سے وہاں کے لوگوں کی طرز زندگی کا مطالعہ کر سکتا ہے۔

مواصلات کی بڑھتی ہوئی رفتار بھی اس بات کا ایک محرک ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ایک اعلی معیار زندگی کے لئے جد و جہد کرنا ضروری ہے ۔ ہر جگہ اور ہر وقت ایک معیار کی زندگی کا تصور سب پر ایک مثبت اثر ڈالتا ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک فال نیک ثابت ہو سکتا ہے جو دوسروں کے عقائد میں دلچسپی لیتے ہیں۔

لہٰذا ایک اعلی معیار زندگی اسلام کی تبلیغ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اللہ کا قرآن میں فرمان ہے کہ کس طرح مسلمانوں کو صاف کپڑا پہننا، اچھا کھانا کھانا، خوشگوار ماحول میں رہنا اور سب سے اہم بلند اخلاقی اقدار کا مالک ہونا ضروری ہے ۔ تمام نبی وقت اور ان کے اپنے وسائل کے مطابق اپنی قوموں کے درمیان اعلی ترین معیار زندگی کے ساتھ زندہ رہے۔

سلیمان (علیہ السلام) کے محل کی خوبصورتی اور تکنیکی کمال ایمان قبول کرنے کے لیے آنے والی شیبا کی رانی بلقیس کے لیے بڑا مفید ثابت ہوا۔ ہمارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) مہمانوں کا استقبال رومن لباس پہن کر کرتے تھے۔ ہمارے نبی گلیوں میں چلتے تھے تو لوگ فوراً ان کی گلاب کی خوشبو کو پہچان لیتے تھے۔ سائنس، دردمندی اور رحمدلی اور اعلیٰ ترین معیار زندگی جو اسلام نے حاصل کیا تھا وہ صرف عرب ہی نہیں بلکہ ہر جگہ پھیل گیا۔

مثال کے طور پر اعلی معیار زندگی کا تصور اسپین، اندلس کی اموی ریاست میں زندگی کے تمام شعبوں میں حاوی تھا۔ اللہ کی محبت سے متاثر اندلس کا فن تعمیر اور تمام مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تئیں اندلس کے مسلمانوں کا جمہوری نقطہ نظر اب بھی پورے یورپ کے لئے ایک مثال ہے۔

دنیا بھر میں اسلامی اخلاقی اقدار کی توسیع اور خاص طور پر مغرب میں لوگوں کی بڑی تعداد کا اسے قبول کرنا صرف اس بے بنیاد تصویر کو ختم کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے جو اسلام کے بارے میں قائم کیا گیا ہے۔

اگر ایسے کسی شخص کو جو کسی مغربی ملک میں رہتا ہے اور ہر قسم کی آزادی، فن اور سائنس سے لطف انداز ہوتا ہے، جو خوبصورتی کا مداح ہے اور زندگی گزارنے کا اس کا ایک خاص معیار ہے یہ تأثر دیا جائے کہ مسلمان علیحدگی پسند ہوتے ہیں، جمالیاتی اور تخلیقی خوشیوں سے بچتے ہیں اور ایک ایسی زندگی گزارتے ہیں جو ہر طرح کے غموں اور رحمتوں سے خالی ہے، خوبصورتی اور موسیقی سے مبرا ہے اور عام طور پر منجمد ہے تو وہ شخص اسلام کے تئیں ایک مثبت رائے تیار نہیں کر سکتا۔ اگر اسلام کو ایک ایسے مذہب کے طور پر پیش کیا گیا جس میں انسانی ذہن و دل کو کشادہ کرنے اور فرحت بخشنے کے لیے کوئی فن، کوئی خوبصورتی یا جمال نہ ہو کہ جس سے لوگ لطف انداز ہو سکیں تو لوگوں کے لیے اسلام کی طرف آنا مشکل ہو جائے گا۔

ایک معیاری زندگی کا مطلب مہنگی کاریں، محلات یا پر شکوہ لباس نہیں ہے؛ جو شخص ان تمام چیزوں کا مالک ہو لیکن اپنی روح کے معیار سے ناواقف ہو وہ اس کی اچھی مثال نہیں بن سکتا۔

جو مسلمان اپنے اخلاقی اقدار اور اپنی موجودگی سے اپنی زندگی اور ماحول کو خوبصورت بنانے کے قابل ہے وہی بہترین انداز میں اسلام کو قبول کرنے والا ہے اور یہ اخلاص اسلام کی طرف مائل ہونے والے بہت سے لوگوں کے لیے اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔

(انگریزی سے ترجمہ: مصباح الہدیٰ، نیو ایج اسلام)

ہارون یحیی سیاست، مذہب اور سائنس پر 300 کتابوں کے مصنف ہیں جن کا ترجمہ 73 زبانوں میں کیا جا چکا ہے۔

ماخذ:

http://www.arabnews.com/news/571356

URL for English article:

 https://newageislam.com/islamic-society/is-luxury-living-unlawful-muslim/d/77039

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/luxury-living-unlawful-muslim-/d/97899

 

Loading..

Loading..