New Age Islam
Sat Apr 01 2023, 12:59 PM

Urdu Section ( 3 Jun 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Where to Find Peace and Tranquility? امن و شانتی کہاں تلاش کریں؟

 غلام غوث صدیقی ، نیو ایج اسلام 

آج پوری دنیا امن و شانتی اور چین و سکون کی متلاشی ہے ، ملک کا لیڈر ہو یا وزیر، مالک ہو یا نوکر،امیر ہو یا غریب، ارب پتی ہو جھوپڑی میں رہنے والا انسان، ہر انسان آسائش و آرام ، چین و سکون اور اطمینان قلب پانے کے لیے پریشاں و کوشاں ہے ۔اگر آپ اپنے ذہن پر زور ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ جو لوگ یا تنظیمیں اسلامسٹ کے نام سے مشہور و متداول ہو رہے ہیں ان کا مقصد بھی در اصل حکمرانی یا دوسرے لفظوں میں کہیں تو آسائش و آرام اور چین و سکون پانا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ بعض تنظیمیں دوسروں کا چین چھین کر اورقتل و غارت گری کے ذریعہ اس ہدف کو پانا چاہتے ہیں ۔بعض ممالک ایسے بھی ہیں جو دوسرے ممالک کو ثقافتی، فکری اور ذہنی غلام بنا کر  دنیا پر اپنی بادشاہت قائم کرنے کو اپنی کامیابی، امن و شانتی اور چین و سکون کا سبب مانتی ہیں۔اس کے علاوہ حالات چاہے شام کا ہو یا عراق کا ، فلسطین کا ہو یا برما کا، افغانستان کا ہو یا نایجیریا کا ، چاہے کسی بھی ملک کا ، ہر جگہ فساد برپا کرنے والے عوامل کا بالواسطہ یا بلاواسطہ ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ خود کے لیے ایسا منصب ، ایسی حکومت ، ایسی سلطنت، یا ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں اسے آسائش و آرام اور چین و سکون کے سارے سامان فراہم ہو جائیں ۔مختصر یہ کہ سب کا ہدف ایک ہی ہے لیکن بعض لوگ اس ہدف کو دوسروں پر ظلم و جبرکرکے پانے چاہتے ہیں اور بعض دوسروں کو آرام یا تکلیف دینے سے قطع نظر اس ہدف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن میرے دوستو! سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر امن وسکون اور اطمینان قلب کیسے حاصل کیا جائے ؟یہ وقت کا بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم لوگ اس سوال پر غور وفکر کئے بغیر اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم چین و سکون، امن و شانتی، عدل و انصاف اور اطمینان قلب حاصل کرنے میں ناکام ہیں ۔

ممکن ہے کہ مادیت کی اس بھیڑ بھاڑ دنیا میں رہنے والے بعض بیزی افراد کے لئے اس جواب کا تلاش کرنا تھوڑا مشکل ہو جائے ، حالانکہ قرآن مجید نے بہت سہل اور واضح الفاظ میں پوری انسانیت کو یہ پیغام قطعی الثبوت اور قطعی الدلالۃ کے ساتھ دے چکا ہے۔ ارشاد خداوندی ہے (اَلَا بِذِکرِ اللہِ تَطمَئِنُّ القُلُوبُ) ترجمہ: ‘‘خبر دار ہوجاؤ اللہ ہی کے ذکر میں دلوں کا سکون ہے ’’ (سورۂ رعد آیت ۲۸)

در حقیقت اطمینان قلب بہت بڑی دولت ہے جس کسی کو یہ حصہ مل جائے وہ کامیاب ترین انسان ہے ، اگرچہ وہ بظاہر دوسروں کی نظر میں وہ کوئی معمولی سا غریب انسان ہو، لیکن اطمینان قلب اس غریب انسان کے لیے اتنی بڑی دولت اور پونجی ہے کہ جس کا احساس اور اندازہ صرف وہی کر سکتا ہے ۔

 اس کے برعکس دنیا کا بڑا سے بڑا لیڈر اور ارب پتی اگر اطمینان قلب حاصل کرنے کے ہدف سے محروم رہا اس کی لیڈر شپ یا دولت اسے کبھی کامیاب نہیں بنا سکتی اگرچہ وہ بظاہر دوسروں کی نظر میں کامیاب ہی کیوں نہ ہو۔در حقیقت ایسا شخص اپنی ناکامی کی مشقتیں بر داشت کر رہا ہوتا ہے جس کا اندازہ دوسروں کو بظاہرنہیں ہوتا۔مگر بسا اوقات ایسا شخص یہ سمجھ نہیں پاتا کہ جس سکون و آسائش کو پانے کے لیے اس نے اتنی ظاہری کامیابی حاصل کی در اصل وہ اسے پانے میں ناکام ہو چکا ہے ۔

میرے کہنے کا مقصد ہرگز نہیں کہ دنیاوی حاجات و ضروریات (مثلا رہنے کے لیے مکان ، کھانے پینے کی اشیا ، پہننے کے لیے کپڑے وغیرہ) پوری کرنے کی کوشش نہ کی جائے ، بلکہ ضرور کی جائے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اطمینان قلب صرف اور صرف اللہ کے ذکر میں ہے۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/where-find-peace-tranquility-/d/115441


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..