New Age Islam
Fri Mar 24 2023, 05:39 AM

Urdu Section ( 17 March 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Is The Quran A Book Of Guidance Only For The Pious? کیا قرآن مجید صرف متقیوں کے لئے کتاب ہدایت ہے ؟


غلام غوث صدیقی ، نیو ایج اسلام

(انگریزی سے ترجمہ: نیوی ایج اسلام)

28 جنوری 2019

الحمد للہ رب العٰلمین!

قرآن میں اللہ عزوجل فرماتا ہے: ‘‘وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں، اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو’’ (2:2)

اگر چہ قرآن مومن و غیر مومن سب کے لئے کتاب ہدایت ہے جیسا کہ قرآن کی ایک دوسری آیت ‘‘ھدیً للناس - لوگوں کے لئے ہدایت’’ سے معلوم ہوتا ہے، لیکن قرآن سے صرف اہل تقوی ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اسی لئے اللہ عزوجل نے اسے "متقین کے لئے ہدایت" قرار دیا ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ: "بارش سبزہ زاروں کے لئے ہے، یعنی بارش سرسبز و شاداب زمین کو ہی فائدہ پہونچا تی ہے، جبکہ بارش تو بنجر زمین پر بھی برستی ہے"۔ اسی طرح صرف متقین ہی قرآن سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ، اگر چہ یہ تمام بنی نوع انسان کے لئے ہدایت ہے۔

متقین تقوی سے ماخوذ ہے جس کا مادہ وقی ہے۔ تقوی میں کئی معانی ہیں؛ برائی سے نفس کی حفاظت کرنا، اللہ سے ڈرنا اور ہروقت اللہ کو یاد رکھناوغیرہ ۔ لفظ متقین متقی کی جمع ہے جس کا معنی ہے اللہ سے ڈرنے والا یا گناہوں سے بچنے والا ۔ لہذا متقین وہ ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور تمام غلط عقائد اور برے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں۔

شریعت اسلامیہ کی اصطلاح میں تقوی کا مطلب حرام کاموں سے پرہیز کرتے ہوئے نفس کو گناہوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ حضرت ابن عباس (رضی اللہ عنہما) نے کہا کہ متقی وہ ہے جو شرک ، گناہ کبیرہ اور فواحش سے خود کو محفوظ رکھے۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ متقی وہ ہے جو خود کو دوسروں سے برتر نہ سمجھے۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ تقویٰ حرام کاموں سے بچنے اور فرائض ادا کرنے کا نام ہے۔ بعض علماء کا ماننا ہے کہ تقویٰ برے اعمال پر اصرار اور نا فرمانیوں پر فخر سے بچنے کا نام ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے جس بات سے منع کیا ہے اس کا ارتکاب نہیں کرنا چاہئے۔ بعض علماء کے مطابق تقوی کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اطاعت ہے۔ تقویٰ کے ان سب معانی میں ایک قدر مشترک ہے اور مقاصد کے لحاظ سے ان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

تقوی کی کئی قسمیں ہیں۔ عوام کا تقوی یعنی ایمان لانا اور کفر سے بچنا ۔ خواص کا تقوی یعنی احکام کو بجا لانا اور برائی سے اجتناب کرنا ۔ اور خواص الخواص کا تقوی یعنی ان تمام کاموں کو ترک کرنا جو انہیں اللہ سے دور کر دے یا اللہ کی یاد سے غافل کر دے ۔

بعض فقہائے عظام اور مفسرین قرآن کا کہنا ہے کہ تقوی کی سات اقسام ہیں ۔ 1) کفر سے بچنا ۔ 2) فاسد معتقدات سے بچنا اور سنت پر عمل کرنا ۔ 3) ہر بڑے گناہ یعنی گناہ کبیرہوں سے بچنا ۔ 4) معمولی یعنی صغیرہ گناہوں سے بچنا ۔ 5) شبہات سے بچنا ۔ 6) حرص و ہوس اور شہوات نفس سے دستبردار ہو جانا ۔ اور 7) اللہ عزوجل کے علاوہ کسی اور کی طرف متوجہ ہونے سے بچنا ۔ قرآن متقین کو تقوی کے ان ساتوں اقسام کی ہدایت دیتا ہے۔ [تفسیر الخازن (عربی) / خزائن العرفان علی کنزالایمان (اردو) / حاشیہ محی الدین شیخ زادہ ۔ ج1 (عربی)]

مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ میں لفظ تقویٰ اور اس کے مشتقات دیکھے جا سکتے ہیں ۔

ترجمہ: "کیا جس نے اپنی بنیاد رکھی اللہ سے ڈر اور اس کی رضا پر وہ بھلا یا وہ جس نے اپنی نیو چنی ایک گراؤ (ٹوٹے ہوئے کناروں والے) گڑھے کے کنارے تو وہ اسے لے کر جہنم کی آ گ میں ڈھے پڑا اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا۔ [9:109] کنزالایمان

ترجمہ: "بات یہ ہے، اور جو اللہ کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے ۔ [22:32] کنزالایمان

ترجمہ: اے لوگو! اپنے رب کو پوجو جس نے تمہیں اور تم سے اگلوں کو پیدا کیا، یہ امید کرتے ہوئے، کہ تمہیں پرہیزگاری ملے ۔ [2:21] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے، جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار رکھی ہے کافروں کے لئے" ۔ [2:24] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو اور مجھی سے ڈرو ’’ ۔ [2:41] کنزالایمان

ترجمہ: "اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوسکے گی اور نہ (کافر کے لئے) کوئی سفارش مانی جائے اور نہ کچھ لے کر (اس کی) جان چھوڑی جائے اور نہ ان کی مدد ہو۔"[2:48] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر طور کو اونچا کیا لو جو کچھ ہم تم کو دیتے ہیں زور سے اور اس کے مضمون یاد کرو اس امید پر کہ تمہیں پرہیزگاری ملے۔" [2:63] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘تو ہم نے (اس بستی کا) یہ واقعہ اس کے آگے اور پیچھے والوں کے لیے عبرت کردیا اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ۔ ’’[2:66] کنزالایمان

ترجمہ: "اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو اللہ کے یہاں کا ثواب بہت اچھا ہے کسی طرح انہیں علم ہوتا !"[2:103] کنزالایمان

ترجمہ: "کچھ اصل نیکی یہ نہیں کہ منہ مشرق یا مغرب کی طرف کرو ہاں اصلی نیکی یہ کہ ایمان لائے اللہ اور قیامت اور فرشتوں اور کتاب اور پیغمبروں پر اور اللہ کی محبت میں اپنا عزیز مال دے رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور راہ گیر اور سائلوں کو اور گردنیں چھوڑانے میں اور نماز قائم رکھے اور زکوٰة دے اور اپنا قول پورا کرنے والے جب عہد کریں اور صبر والے مصیبت اور سختی میں اور جہاد کے وقت یہی ہیں جنہوں نے اپنی بات سچی کی اور یہی پرہیزگار ہیں’’۔ [2:177] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور خون کا بدلہ لینے میں تمہاری زندگی ہے اے عقل مندو کہ تم کہیں بچو’’ ۔ [2:179] کنزالایمان

ترجمہ: " تم پر فرض ہوا کہ جب تم میں کسی کو موت آئے اگر کچھ مال چھوڑے تو وصیت کرجائے اپنے ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں کے لئے موافق دستور یہ واجب ہے پرہیزگاروں پر’’۔ [2:180] کنزالایمان

ترجمہ: " اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے’’۔ [2:183] کنزالایمان

ترجمہ: "روزہ کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس، اللہ نے جانا کہ تم اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے تھے تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف فرمایا تو اب ان سے صحبت کرو اور طلب کرو جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھا ہو اور کھاؤ اور پیئو یہاں تک کہ تمہارے لئے ظاہر ہوجائے سفیدی کا ڈورا سیاہی کے ڈورے سے (پوپھٹ کر) پھر رات آنے تک روزے پورے کرو اور عورتوں کو ہاتھ نہ لگاؤ جب تم مسجدوں میں اعتکاف سے ہو یہ اللہ کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جاؤ اللہ یوں ہی بیان کرتا ہے لوگوں سے اپنی آیتیں کہ کہیں انہیں پرہیزگاری ملے’’۔ [2:187] کنزالایمان

ترجمہ: "تم سے نئے چاند کو پوچھتے ہیں تم فرمادو وہ وقت کی علامتیں ہیں لوگوں اور حج کے لئے اور یہ کچھ بھلائی نہیں کہ گھروں میں پچھیت (پچھلی دیوار) توڑ کر آ ؤ ہاں بھلائی تو پرہیزگاری ہے، اور گھروں میں دروازوں سے آ ؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔ "[2:189] کنزالایمان

ترجمہ: "ماہ حرام کے بدلے ماہ حرام اور ادب کے بدلے ادب ہے جو تم پر زیادتی کرے اس پر زیادتی کرو اتنی ہی جتنی اس نے کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ ڈر والوں کے ساتھ ہے’’۔ [2:194] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور حج اور عمرہ اللہ کے لئے پورا کرو پھر اگر تم روکے جاؤ تو قربانی بھیجو جو میسر آئے اور اپنے سر نہ منڈاؤ جب تک قربانی اپنے ٹھکانے نہ پہنچ جائے پھر جو تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کچھ تکلیف ہے تو بدلے دے روزے یا خیرات یا قربانی، پھر جب تم اطمینان سے ہو تو جو حج سے عمرہ ملانے کا فائدہ اٹھائے اس پر قربانی ہے جیسی میسر آئے پھر جسے مقدور نہ ہو تو تین روزے حج کے دنوں میں رکھے اور سات جب اپنے گھر پلٹ کر جاؤ یہ پورے دس ہوئے یہ حکم اس کے لئے ہے جو مکہ کا رہنے والا نہ ہو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے’’۔ [2:196] کنزالایمان

ترجمہ: "حج کے کئی مہینہ ہیں جانے ہوئے تو جو ان میں حج کی نیت کرے تو نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو نہ کوئی گناہ، نہ کسی سے جھگڑا حج کے وقت تک اور تم جو بھلائی کرو اللہ اسے جانتا ہے اور توشہ ساتھ لو کہ سب سے بہتر توشہ پرہیزگاری ہے اور مجھ سے ڈرتے رہو اے عقل والو"[2:197] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے رب ہمارے! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا۔’’ [2:201] کنزالایمان

ترجمہ: ‘‘اور اللہ کی یاد کرو گنے ہوئے دنوں میں تو جلدی کرکے دو دن میں چلا جائے اس پر کچھ گنا نہیں اور جو رہ جائے تو اس پر گناہ نہیں پرہیزگار کے لئے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں اسی کی طرف اٹھنا ہے’’ [2:203] کنزالایمان

مندرجہ بالا آیات کے علاوہ، مندرجہ ذیل آیتوں میں بھی لفظ تقویٰ اور اس کے مشتق الفاظ مذکور ہیں ۔

سورہ بقرہ: 206، 212، 223، 224، 231، 233، 237، 241، 278، 281، 282، 283

سورت آل عمران : 15، 16، 28، 50، 76، 102، 115، 120، 123، 125، 130، 131، 133، 138، 172، 179، 186، 191، 198، 200

سورہ النساء : 1، 9، 77، 128، 129، 131 -

سورہ المائدہ: 2، 4، 7، 8، 11، 27، 35، 46، 57، 65، 88، 93، 96، 100، 108، 112

سورہ الانعام : 32، 51، 69، 72، 153، 155

سورہ الاعراف: 26، 35، 63، 65، 96، 128، 156، 164، 169، 171، 201،

سورہ انفال : 1، 25، 29، 34، 56، 69،

سورہ التوبہ: 4، 7، 36، 44، 108، 115، 119، 123،

سورہ یونس : 6، 31، 63 / سورہ ھود : 49، 78 / سورہ یوسف: 57، 90، 109

سورہ الرعد: 34، 35، 37 / سورہ الحجر: 45، 69،

سورہ النحل: 2، 30، 31، 52، 81، 128، / سورہ مریم : 13، 18، 63، 72، 85، 97

سورہ طہ: 113، 132 / سورہ الانبیاء: 48 / سورہ الحج: 1، 37،

سورہ المومنون: 23، 32، 52، 87 / سورہ النور: 34، 52 /سورہ الفرقان : 15، 74،

سورہ الشعراء: 11، 90، 106، 108، 110، 124، 126، 131، 132، 142، 144، 150، 161، 163، 177، 179، 184،

سورہ النمل : 53 / سورہ امام قصاص:83 / سورہ العنکبوت: 16 / سورہ الروم: 31 / سورہ لقمان: 33 / سورہ الاحزاب: 1، 32، 37، 55، 70 / سورہ یسین: 45 / سورہ الصافات: 124 / سورہ ص: 28، 49 / سوره الزمر: 10، 16، 20، 24، 28، 33، 57، 61، 73 / سورہ غافر: 7، 9، 21، 45 / سورہ فصلت: 18 / سورہ الزخرف: 35، 63، 67 /

سورہ الدخان: 51، 56 / سورہ الجاثیہ: 19 / سورہ محمد: 15، 17، 36 /

سورہ الفتح: 26 / سورہ الحجرات 1 ، 3، 10، 12، 13 / سورہ القاف : 31 /

سورہ الذاریات: 15 / سورہ الطور: 17، 18، 27 / سورہ النجم : 32 /

سورہ القمر: 54، سورہ الحدید: 28 / سورہ المجادلہ: 9 /

سورہ الحشر : 7، 9، 18 / سورہ الممتحنہ: 11 / سورہ التغابن: 16 /

سورہ الطلاق: 1، 2، 4، 5، 10 / سورہ التحریم: 6 / سورہ القلم: 34 /

سورہ الحاقہ : 48 / سورہ نوح: 3 / سورہ المزمل: 17 / سورہ المدثر: 56 / سورہ الانسان: 11/

سورہ المرسلات: 41 / سورہ النباء: 31 / سورہ الشمس: 8 / سورہ الیل: 5، 17 / سورہ العلق: 12

URL for English article: http://www.newageislam.com/islamic-q-and-a/ghulam-ghaus-siddiqi,-new-age-islam/is-the-quran-a-book-of-guidance-only-for-the-pious-(muttaqin)?/d/117576

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/is-quran-book-guidance-only/d/118049


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..