New Age Islam
Sun Jul 20 2025, 04:07 PM

Urdu Section ( 21 Jan 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Forest Fire From The Quranic Perspective جنگل کی آگ قرآن کے تناظر میں

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

21 جنوری 2025

گزشتہ 7 جنوری  کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھڑکنے والی جنگل کی آگ پر ابھی تک پوری طرح قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔کیلی فورنیا کے خوبصورت ترین اورامیر ترین شہر لاس اینجلس سمیت کئی شہر اس آگ سے تباہ ہوچکے ہیں۔ جنگل کی آگ تند ہواؤں کی وجہ سے جنگل سے شہروں میں پھیل گئی اور 40 ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے کو خس و خاشاک میں تبدیل کردیا۔

کیلی فورنیا اور دیگر علاقوں میں جنگل کی آگ اکثر لگتی ہے لیکن آگ اتنے بڑے پر پھیل جائے گی اس کا حکومت اور عوام۔کو اندازہ نہیں تھا۔اس آگ کی توضیح یہ دی جاتی ہے کہ خشک موسم۔میں پہاڑوں کی طرف سے چلنے والی گرم ہواؤں سے خشک پتوں میں آگ لگ جاتی ہے اور پھر یہ آگ اوپر ہی اوپر پتوں سے دوسرے درخت کے پتوں میں لگ جاتی ہے۔ہوا میں نمی کی کمی کی وجہ سے بھی آگ تیزی سے پھیلتی ہے۔ بہرحال غور طلب امر یہ ہے کہ خشک پتوں میں لگنے والی آگ درخت کے تنوں کو بھی اتنی تیزی سے نہیں پکڑ سکتی کہ کچھ ہی منٹوں میں آگ کئی کلو میٹر تک پھیل جائے جب تک کہ درختوں کے تنے میں بھی آگ سے متاثر ہونے والا مادہ نہ موجود ہو۔ لیکن ابھی تک اس زاوئے سے کوئی سائنسی توضیح سامنے نہیں آئی ہے۔ بہر حال امریکہ کے کیلی فورنیا ہی میں سات سال قبل ایک شخص نے ایک درخت کے تنے کے کھوکھلے تنے کے اندرآگ بھڑکتے ہوئے دیکھا اور اس کی ویڈیو بنائی۔ اس دخت کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے درخت کے اندر مسلسل آگ بھڑک رہی ہو۔اس طرح کے آتشیں درخت دنیا کے دیگر علاقوں سے بھی سامنے آرہے ہیں جن کے تنے کھوکھلے ہوتے ہیں اور ان میں کسی کارخانے کی چمنی کی طرح آگ بھڑک رہی ہوتی ہے۔ غالباً کیلیفورنیا کے جنگلوں میں اس طرح کے آتشیں درخت بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جن سے وہاں جنگل کی آگ تیزی سے پھیل جاتی ہے۔ قرآن میں اسطرح کے آتشیں درختوں کی طرف اشارہ دو سورتوں میں موجود ہے۔ملاحظہ فرمائیں: ۔

" بھلا دیکھو تو آگ جس کو تم سلگاتے ہو کیا تم نے پیدا کیا اس کا درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے۔ ہم نے ہی تو بنایا وہ درخت یاددلانے کو اور برتنے کو جنگل والوں کے۔ (الواقعہ-73)۔

۔"وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پھر تم اس سے آگ سلگاتے ہو۔۔"۔(یس :80)۔

ان دوسورتوں میں واضح طور پر ایسے درختوں کا ذکر موجود ہے جن میں آگ ہوتی ہے ۔ان سورتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ زمانہء قدیم میں جب آگ جلانے کے اسباب موجود نہیں تھے تو اس دور میں لوگ ایسے درختوں کے تنوں میں بھڑکنے والی آگ سے ہی آگ سلگاتے تھے۔قدرت نے ایسے آتشیں درخت ہر جنگل میں ہیدا کئے تھے جن کو اس وقت کے لوگ پہچانتے تھے اور ان سے آگ جلا لیتے تھے۔ آج جب یوٹیوب کے ذریعے ایسے آتشیں درختوں کی تصویریں اور ویڈیو سامنے آرہے ہیں تو قرآن کی ان آیتوں کا صحیح مفہوم واضح ہورہا ہے اور جنگلوں کی آگ کے تیزی سے پھیلنے کے اسباب بھی سامنے آرہے ہیں۔ بہرحال ، قرآن میں مذکور آتشیں درختوں پر ابھی بہت ریسرچ ہونا باقی ہے۔

-----------------

URL: https://newageislam.com/urdu-section/forest-fire-quranic-perspective/d/134388

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..