New Age Islam
Fri Mar 24 2023, 06:24 PM

Urdu Section ( 7 Dec 2016, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Deoband's Fatwa against Maulvi Saad for His Wrong Views مولانا محمد سعد کا ندھلوی کے خلاف دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ

 

فیروز خان

6 دسمبر ، 2016

دیوبند: گزشتہ کئی سالوں سے استفتا اور خطوط کی شکل میں مولانامحمد کاندھلوی سے متعلق جو نظریات و افکار منظر عام پر آرہے ہیں جسے لے کر دارلعلوم کو کئی خطوط موصول ہوئے ، جس پر تحقیق کے بعدیہ بات ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ ان کے بیانات میں قرآن و حدیث کی غلط مرجوع تشریحات ، غلط استدالال اور تفسیر بالرائے پائی جارہی ہے ، بعض باتوں میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی شان اقدس میں بے ادبی ظاہر ہوتی ہے، جب کہ بہت سی باتیں ایسی ہیں،جن میں موصوف جمہور امت اور اجماع سلف کے دائرے سے باہر نکل رہے ہیں ، بعض فقہی مسائل میں بھی وہ معتبردارالافتاؤں کےمتفقہ فتوے کے بر خلاف بےبنیاد نئی رائے قائم کرکے عوام کے سامنے شدت کے ساتھ بیان کررہے ہیں، نیز تبلیغی جماعت کےکام کی اہمیت وہ اس طرز پر بیان کررہے ہیں کہ جس سے دین کے دیگر شعبوں پر سخت تنقید او ران کا استخفاف ہورہا ہے اور سلف کی پرانی دعوتی ترتیبوں کا رد و انکار لازم آرہا ہے ،نیز اس کی وجہ سے اکابر و اسلاف کی عظمت میں کمی، بلکہ اسخفاف پیدا ہورہا ہے ، ان کا یہ رویہ جماعت تبلیغ کےسابقہ ذمہ داران : حضرت مولانا الیاس رحمۃ اللہ علیہ ،حضرت مولانا یوسف رحمۃ اللہ علیہ ، اور حضرت مولانا انعام الحسن رحمۃ اللہ علیہ کے یکسر خلاف ہے۔

‘‘ہدایت ملنے کی جگہ مسجد کےعلاوہ کوئی نہیں ، وہ دینی شعبے جہاں دین ہی پڑھایا جاتاہے، اگر ان کابھی تعلق مسجد سے نہیں ، تو خدا کی قسم اس میں بھی دین نہیں ہوگا ، ہاں دین کی تعلیم ہوگی ، دین نہیں ہوگا’’ ۔( اس اقتباس میں مسجد کے تعلق سے ان کا منشا مسجد میں جاکر نماز پڑھنا نہیں ہے، اس لیے یہ بات انہوں نے مسجد کی اہمیت اور دین کی بات مسجد ہی میں لاکر کرنے کے سلسلےمیں اپنےمخصوص نظریہ کو بیان کرتے وقت کہی ہے ، جس کی تفصیل آڈیو میں موجود ہے ، ان کانظریہ بن چکا ہے کہ دین کی بات مسجد سےباہر کرنا خلاف سنت ہے، انبیاء اور صحابہ کے طریقہ کے خلاف ہے)

ہم نے اختصار کی وجہ سے یہ چند باتیں ہی عرض کی ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی بہت ایسی باتیں موصول ہورہی ہیں جو جمہور علما سے ہٹ کر ایک نئے مخصوص نظریہ کی غماز ہیں ۔ ان باتوں کا غلط ہونابالکل واضح ہے۔ اس سے پہلےدارلعلوم دیوبند کی طرف سے کئی بار خطوط کے ذریعہ اور دارالعلوم میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر ‘ بنگلہ والی مسجد’ کے وفد کےسامنےبھی اس پر توجہ دلائی گئی تھی ، لیکن خطوط کااب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جماعت تبلیغی ایک خالص جماعت ہے، جو عملاً ومسلکاً امت اور اکابر رحمہم اللہ کے طریق سےہٹ کر محفوظ نہیں رہ پائے گا ۔ انبیا کی شان میں بےادبی ، فکری انحراف، تفسیر با الرائے ، احادیث وآثار کی من مانی تشریحات سےعلمائے حق کبھی متفق نہیں ہوسکتےاور اس پر سکوت اختیار نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لیے کہ اس قسم کے نظریات بعدمیں پوری جماعت کو راہ حق سےمنحرف کردیتے ہیں ، جیسا کہ پہلےبھی بعض اصلاحی اور دینی جماعتوں کے ساتھ یہ حادثہ پیش آچکا ہے۔

6 دسمبر، 2016 بشکریہ : انقلاب ، نئی دہلی

URL: https://newageislam.com/urdu-section/deoband-fatwa-maulvi-saad-his/d/109322

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..