نیو ایج اسلام اسٹاف رائیٹر
24 اپریل 2025
منگل 22 اپریل 2025ء کو کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے سیاحتی مقام یسرن میں دہشت گردوں کے ذریعے 25 ہندوستانی سیاحوں اور ایک مقامی گائیڈ کا قتل عام گزشتہ پلوامہ حملے کے بعد ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے تار کے سرحد پار سے ملتے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری جموں و کشمیر کی ایک نئی دہشت گرد تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کی ہے۔ یہ دہشت گرد گروپ 2019ء میں وجود میں آیا اور اس کے تعلقات پاکستانی حکومت کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور آئی ایس آئی سے بتائے جاتے ہیں۔ سابق پینٹاگن اہل کار مائیکل روبن نے بھی اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا دعوی کیا ہے اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشت گردی کی مددگار ریاست اور اس کے آرمی چیف عاصم منیر کو دہشت گرد قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم۔منیر اور اسامہ بن لادن میں صرف ایک فرق ہے کہ ایک غاروں ۔میں رہتا تھا اور دوسرا محل میں رہتا ہے۔
اگرچہ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے لیکن شواہد پاکستان کا منہ چڑارہے ہیں۔۔ حملے سے چند دن قبل ہی پاکستانی آرمی چیف نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوؤں کے خلاف بھی زہر اگلا تھا۔ پہلگام کے حملہ آوروں نے بھی سیاحوں کا نام اور مذہب پوچھ کر انہیں گولی ماری۔ اس کے علاوہ مارچ میں ممبئی حملوں کے ایک پاکستانی ہینڈلر اور جموں و کشمیر میں کئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ ابو قتال سندھی کو نامعلوم۔افراد نے پنجاب کے جھیلم میں قتل کردیا۔ابو قتال لشکر طیبہ سےوابستہ تھا اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا داہنا ہاتھ مانا جاتا تھا۔ اس کے بعد رواں ماہ اپریل میں ممبئی حملوں کے ایک اور ہینڈلر تہور رانا کی ہندوستان کو حوالگی ہوئی۔تہور رانا اور ڈیوڈ کول مین ہیڈلی کو امریکہ نے 2011ء میں گرفتار کیا تھا اور اسے ممبئی حملے ، کوپن ہیگن حملے اور لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے کیس میں سزا ہوئی تھی۔ ہندوستان کی اپیل پر امریکی عدالت نے تہور رانا کو ہندوستان کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے بعد امریکہ نے تہور رانا کو ہندوستان کی تفتیشی ایجنسی کے حوالے کردیا۔ ابو قتال کا قتل اور تہور رانا کی حوالگی پاکستان کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوئی کیونکہ تہوررانا ایک پاکستانی شہری ہے اور اسنے ممبئی حملوں میں اپنے ملؤث ہونے کا اعتراف این آئی اے کے سامنے کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ پہلگام قتل عام ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وانس ہندوستان کے دورے پر تھے۔اس سے قبل جب سابق امرہکی صدر ہندوستان آئے تھے تب بھی کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ عاصم منیر کا کشمیر پر بیان اور پھر پہلگام قتل عام عالمی توجہ کو کشمیر مسئلے کی طرف موڑنے کے مقصد سے ہی تھا ۔ اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان کو پہلگام حملے کی پیشگی خبر تھی۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے سکریٹری نے دعوی کیا کہ کشمیر میں انتخابات اور امن کی بحالی بھی پاکستان سے دیکھی نہیں گئی۔ اسی لئے اس نے وہاں ایک بڑا حملہ کرایا۔
ہندوستان نے اس حملے کے بعد کا لائحہ ء عمل طئے کرنے کے لئے آج ایک کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ اس سے قبل وزارت خارجہ نے پاکستان کو سخت پیغام۔دیتے ہوئے انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کردیا۔یہ معاہدی 1960ء میں عمل میں آیا تھا اور 1965، 1971 اور 1999ء کی جنگوں کے بعد بھی معطل نہیں ہوا تھا لیکن پہلگام حملے کے بعد اس معاہدے کو ہندوستان کی طرف سے معطل کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ ہندوستان نے اس بار پاکستان کی دہشت گردی پر کوئی بڑا فیصلہ لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ہندوستان نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر ہندوستان سے نکل جانے کا حکم۔دیا ہے اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جو لوگ قانونی دستاویزات کے ساتھ ہندوستان سے پاکستان گئے ہیں وہ یکم مئی تک واپس آجائیں۔ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا رعایت اسکیم کے تحت ہندوستان کا سفرکرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو سمن کرکے انہیں ہندوستان میں موجود پاکستانی فوجی اہلکاروں کے پرسونا نون گراٹا ہونے کا نوٹ حوالے کیا ۔
پاکستان نے گزشتہ چالیس برسوں سے ہندوستان خصوصاً جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ جرائم۔کا ارتکاب کررہا ہے پہلگام حملہ اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس کے پیچھے پاکستان کا مقصد ہندوستان میں عدم استحکام۔ ہیدا کرنا اور فرقہ۔وارانہ ماحول کو بگاڑنا ہے۔ اس نے گزشتہ سال اگست سے بنگلہ دیش میں انارکی اور خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کرکے وہاں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کی لیکن اس کا یہ داؤ الٹا پڑ گیا۔ لیذا ، اس نے ہندوستان پر اپنا غصہ اتارنے کے لئے کشمیر کے معصوم سیاحوں کو نشانہ بنایا۔
پہلگام میں سیاحوں کے قتل عام سے پاکستان کو کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہونے والا بلکہ الٹا دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگا پاکستانی آئینایس,آئی اور فوج نے بلوچستان میں جاری جنگ آزادی میں بلوچیوں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور شہریوں پر ڈرون حملے کرکے انہیں ہلاک کرنے کے نتیجے میں ہونے والی ذلت سے توجہ ہٹانے کے لئے پہلگام کا حملہ کرایا اور اب اس نے ہندوستان کی طرف سے ممکنہ حملے کا خوف دکھا کر پاکستانی عوام۔کی ہمدردیاں حاصل۔کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسا کرکے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی آگ سے کھیل رہی ہے۔
-------------
URL: https://newageislam.com/urdu-section/extradition-pahalgam-massacre-tahawur-rana/d/135291
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism