New Age Islam
Tue Apr 22 2025, 02:28 PM

Urdu Section ( 24 Aug 2024, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Embracing Otherness: The Importance of Sharing Wisdom اختلافات کو اپنانا: حکمت کے اشتراک کی اہمیت

 ادیس دودیریجا، نیو ایج اسلام

 12 جولائی 2024

 معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان، علم و حکمت کا اشتراک کرنا مشکل ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کے لیے ہمدردی، عاجزی، اور بامعنی مکالمے سے کام لینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے تصورات اور تعصبات کو ایک طرف رکھیں، اور حقیقی افہام و تفہیم کی گنجائش پیدا کریں۔

 -----

 آج ایک ایسی دنیا میں، کہ جہاں طرح طرح کے نقطہ ہائے نظر پائے جاتے ہیں، باہمی افہام و تفہیم اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے، علم و حکمت کا اشتراک ضروری ہو جاتا ہے۔ اگرچہ ہماری مشترکات پر توجہ مرکوز کرنا ایک فطری عمل ہے، لیکن حقیقی افہام و تفہیم اس وقت عمل میں آتی ہے، جب ہم اپنے درمیان موجود اختلافات پر توجہ دیتے ہیں۔ اختلافات کو اپنا کر، اور اس میں پائی جانے والی حکمتوں پر غور و فکر کر کے، ہم انسانیت کے حوالے سے اپنی سمجھ میں اضافہ کرتے ہیں، اور خود اپنی حکمت کی تعریف کو وسعت دیتے ہیں۔ اس مضمون میں، ہم اپنے اختلافات کے حوالے سے، حکمت کے اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے، حکمت کی متنوع شکلوں کو پہچاننے اور انہیں سمجھنے کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

Representative Photo from File

-------

جب ہم صرف اپنی مشترکات پر زور دیتے ہیں، تو ہم دوسروں کے بارے میں اپنی سمجھ کو محدود کرنے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ ایسا کر کے، ہم صحیح معنوں میں ان لوگوں کے بارے میں جاننے کا موقع گنوا دیتے ہیں، جو ہم سے مختلف ہیں۔ محض مشترکات کو بے نقاب کر کے، ہم دوسرے کو خود اپنا ہی عکاسی پاتے ہیں۔ اگرچہ روابط قائم کرنے کے لیے مشترکات کو تسلیم کرنا ضروری ہے، لیکن اپنے اختلافات کو قبول کر کے، اور ان کا احترام کر کے ہی، ہم واقعی اپنے فکری افق کو وسیع کر سکتے ہیں، اور دنیا کے بارے میں اپنی سمجھ کو وسعت دے سکتے ہیں۔

علم و حکمت کا اشتراک کرنے کے عمل میں، مکمل طور پر شامل ہونے کے لیے، ہمیں اختلافات کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ اختلاف سے مراد وہ منفرد نقطہ ہائے نظر، تجربات اور معتقدات ہیں، جو ہم سے الگ ہیں۔ ان اختلافات کو تسلیم کر کے، اور ان کا احترام کر کے ہی، ہم خود کو طرح طرح کی حکمتوں سے روشناس کرا سکتے ہیں۔ اپنے دائرے سے باہر نکل کر اور ناواقف لوگوں کے ساتھ مشغول ہو کر، ہم جستجو اور ترقی کے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

اختلافات کے تناظر میں حکمت کا اشتراک، ہمیں طرح طرح کی حکمتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی قدردانی کے قابل بناتا ہے۔ حکمت کوئی یک سنگی تصور نہیں ہے؛ یہ متنوع ثقافتوں، روایات اور انفرادی تجربات کے تناظر میں تیار ہوتا ہے۔ متنوع نقطہ ہائے نظر سے کام لیکر، ہم علم اور بصیرت کے خزانے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو ہماری اپنی سمجھ کو چیلنج کرتا ہے، اور اس میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ عمل ہمارے نقطہ نظر کو وسیع کرتا ہے، اور ہمیں حکمت کے حوالے سے، مزید جامع اور محتاط نقطہ نظر پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

حکمت کی جستجو، انسانیت اور جس دنیا میں ہم رہتے ہیں، اس کی گہری تفہیم کی طرف ایک جاری سفر ہے۔ اختلافات سے ابھرنے والی حکمت کا اشتراک کر کے، ہم مکمل تفہیم کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔ تب ہمیں معلوم ہوتا ہے، کہ حکمت ہمارے اپنے محدود نظریہ سے ماوراء ہے، اور کثیر نقطہ ہائے نظر کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ طرح طرح کی حکمتوں پر غور و فکر کر کے ہی، ہم انسانی تجربات کی ایک جامع اور کثیر جہتی تفہیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اختلافات کے تناظر میں حکمت کا اشتراک، ہمیں خود حکمت کی تعریف کو وسیع کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ حکمت معتقدات، معمولات، یا روایات کے ایک مجموعہ تک محدود نہیں ہے۔ یہ ثقافتی حدود سے ماوراء ہے، اور غیر متوقع مقامات پر پایا جاسکتا ہے۔ اختلافات کو اپنا کر، ہم حکمت کی ایک واحد، متعین تعریف کے تصور کو چیلنج کرتے ہیں، اور اس کے مظاہر کی وسعت اور پیچیدگیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ کشادہ ذہنی ہمیں متنوع ثقافتوں، نظریات اور معمولاتِ زندگی میں موجود حکمت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے۔

معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان، علم و حکمت کا اشتراک کرنا مشکل ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کے لیے ہمدردی، عاجزی، اور بامعنی مکالمے سے کام لینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے تصورات اور تعصبات کو ایک طرف رکھیں، اور حقیقی افہام و تفہیم کی گنجائش پیدا کریں۔ حکمت کے اشتراک کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے، ہمیں اختلافات کو پوری دلجمعی سے سننا اور مشترکہ بنیاد تلاش کرنا چاہیے، اور ان کے حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کرنے کے بجائے، تجسس کی نظروں کے ساتھ اختلافات کو دیکھنا چاہیے۔ ان کوششوں کے ذریعے ہی ہم تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں، اور مشترکہ حکمت کی ثقافت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

تنوعات کی حامل اس دنیا میں، حکمت کا اشتراک ایک اہم ذمہ داری بن جاتی ہے۔ اختلافات کو کم کر کے ہی، ہم علم اور بصیرت کا ایک ایسا خزانہ دریافت کر سکتے ہیں، جس سے انسانیت کے بارے میں ہماری سمجھ کو وسعت حاصل ہو۔ حکمت کے متنوع مظاہر پر غور و فکر، ہمیں انسانی تجربات کی کثرت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے، اور خود ہماری اپنی حکمت کی تعریف کو وسیع کرتی ہے۔ آئیے ہم رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں، بامعنی مکالمے سے کام لیں، اور ایک ایسی ثقافت کو فروغ دیں، جس میں اختلافات کو گلے لگایا جائے۔ حکمت کے اس مشترکہ سفر میں، ہم نہ صرف اپنی سمجھ کو وسیع کریں گے، بلکہ انسانیت کی اجتماعی ترقی اور فلاح و بہبود میں بھی اپنا تعاون پیش کریں گے۔

English Article: Embracing Otherness: The Importance of Sharing Wisdom

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/embracing-otherness-sharing-wisdom/d/133022

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..