New Age Islam
Wed May 31 2023, 04:59 PM

Urdu Section ( 12 Oct 2009, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Egyptian Islamic Scholar Prohibits Islamic veil in Al-Azhar نقاب کے خلاف اب شیخ طنطاوی کا فتوی


شیخ محمد طنطاوی

جامعہ الازہر میں طالبات کو پورے چہرے کا نقاب پہن کر آنے سے روکا، شیخ ازہر پر مغرب نواز حکومت کی پالیسی غالب

دنیا میں سنی مسلمانوں کی سب سے معتبر درس گاہ جامعہ الازہر کے عالم شیخ محمد طنطاوی نے کہا ہے کہ لڑکیاں اپنے ہاسٹلوں میں اور ایسی کلاسوں میں بھی پورے چہرے پر نقاب نہیں پہن سکیں گی جہاں مرد نہیں ہوتے۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ایسانقاب پہننے کی پابندی نہیں بلکہ یہ ثقافتی روایت ہے۔ مصر میں زیادہ تر خواتین حجاب پہنتی ہیں۔مصر کی حکومت نقاب پہننے کے رجحان کے خلاف ہے او راسے ’اسلامی بنیاد پرستی‘ کی علامت سمجھتی ہے۔ بی بی سی کے عرب امور کے تجزیہ کار مگدی عبدالہادی کے مطابق شیخ محمد طنطاوی نے اپنے اس وعدے کو عملی جامعہ پہنایا ہے جو انہوں نے چند روز پہلے کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری فیصلہ ان کے اس بیان کی ایک نرم شکل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نقاب پہننا ایک ثقافتی روایت ہے اور اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ان کے اس بیان پر کئی حلقوں سے غم و غصہ پر مبنی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ چند اسلام پسند حلقوں نے ان کے فیصلے کو اسلام پر ایک حملہ قرار دیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس ملکی آئین میں دی گئی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔اس کے علاوہ مصر کے کچھ ارکان پارلیمان نے ان کے استعفے کابھی مطالبہ کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے مصر کے مقامی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے مقرر کردہ عالم دین شیخ محمد طنطاوی نے نقاب کو سب سے پہلے اتوار کے روز تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جب انہوں نے ایک مڈل اسکول کے دورے کے دوران ایک طالبہ کو چہرے سے نقاب ہٹانے کا حکم دیا۔ جامعہ الازہر کے تحت چلنے والے اسکولوں میں لڑکوں او رلڑکیوں کو علیحدہ علیحدہ تعلیم دی جاتی ہے۔ جمعرات کے روز انہو ں نے کہا کہ نقاب پہننے پر جزوی پابندی 1996 کے ایک عدالتی فیصلے کی بنیاد پر لگائی جارہی ہے۔ جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو اسکولوں میں اسلامی لباس میں تبدیلی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی اکثریت کی رائے میں عورت کا چہرہ کوئی شرمناک  چیز نہیں ہے جسے چھپا کر رکھا جائے۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/egyptian-islamic-scholar-prohibits-islamic/d/1897

Loading..

Loading..