New Age Islam
Sat Feb 08 2025, 12:00 PM

Urdu Section ( 13 Jan 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

'Azad' Or 'Pak-Occupied' Kashmir: A Few Facts ‘آزاد ’ یا ‘پاک مقبوضہ’ کشمیر ۔ چند حقائق

By Dr Khwaja Ekram

(Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk)

The Kashmir region in the South Asia has been a bone of contention between Pakistan and India for the last six decades and the two countries have even fought two wars over it. On the whole the region is divided into two parts. One part is controlled by India while the other is occupied by Pakistan.  Going back to history we find that when the Indian subcontinent was gaining independence from the British occupation, Pakistan came into existence based on the Two Nation Theory. Therefore, the people of the subcontinent were though delighted over freedom from the British rule, they were also sad because of the division of the country, a fact the new generation too has not been able to put behind. At the time of the partition, the state of Jammu & Kashmir was neither merged with India nor Pakistan but the aggressive policy of Pakistan has inflicted such a deep wound on the people of the state that could not be cured till date.

 The history shows that shortly after the establishment of Pakistan, the government there started sending groups of tribals who are known as Taliban today into Kashmir to capture it at a time when there was neither any army of India in J & K nor the Maharaja of Kashmir had given any indication of its merger with India. A high army official of Pakistan, Maj General Akbar in his book “Raiders of Kashmir” has stated how he was given instructions to chalk out a plan to capture Kashmir and how he provided the tribals with weapons. But due to the involvement of the tribals in looting, rampant killings and rapes, Pakistan’s plan could not succeed and finally Kashmir’s Maharaja also changed his mind towards Pakistan which resulted in Kashmir’s accession to India.  India’s last Vice-Roy Mount Batten has also stated that he had visited Kashmir and tried to persuade Raja Ajay Singh to agree to Kashmir’s accession to India but he had not responded to the proposal. But after the tribal attack, his mind changed suddenly. However, we know how the Indian army reached Kashmir and rid the Kashmiris from the oppression of the tribals. But unfortunately, Kashmir was divided into two parts. Pakistan called the part of Kashmir occupied by it ‘Azad Kashmir’ while India calls it ‘Pak-occupied-Kashmir’. During the 1965 war, India could have taken control of that part of Kashmir too if it wanted, but it returned it to Pakistan honouring international obligations. If we look at the facts, we will find that according to the UN’s resolution on Kashmir of 1948, Kashmir is neither an independent state nor a province of Pakistan but a local authority which has been given the responsibility of the area according to ceasefire agreement of 1949.

However, Pakistan’s policy toward the occupied Kashmir or the so-called Azad Kashmir seems different from this fact.  Practically the entire region is under total control of the Pakistani government, Pakistani army and its secret intelligence agency ISI. The people of this area do not have any right to self expression, nor do they have any right to form their political party. There is no press freedom or the freedom to carry out social or cultural activities. Worse, the outside world does not know much about the state of affair in this  region.  The first time the international community was allowed to visit the area was when the devastating earthquake ravaged this land. The world then learnt about the extent of social and economic backwardness of this region. The region which is called Azad Kashmir by Pakistan is in fact its colony and the government of Pakistan has got a separate ministry called the Ministry of Kashmir Affairs’ for the governance of Kashmir. Moreover, Pakistan has a separate constitution called the Interim constitution 1974 for Kashmir (drafted by two federal ministries – Ministry of Law and Ministry of Kashmir Affairs) according to which the government of Pakistan can remove any elected government in ‘Azad Kashmir’. Moreover two bodies -- the government of Azad Kashmir in Muzaffarabad and the Azad Kashmir Council in Islamabad -- have been formed under the constitution that have been given the responsibility of the governance and administration in the region. The Azad Kashmir Council is presided by the Prime Minister of Pakistan who has a total control over the ‘Azad Jammu and Kashmir’ Legislative Assembly which can not reject any decision of the Council. The Council comprises the Prime Minister of Pakistan, six other federal ministers, the Prime Minister of ‘Azad Kashmir’ and six members of ‘Azad Kashmir’. The interim constitution prepared for the so-called ‘Azad Kashmir’ clearly states that no individual or group in this state is permitted to take part in any activity or say anything that goes against the principle of the accession of this region to Pakistan. Apart from that, no citizen of ‘Azad Kashmir’ will be allowed to fight an election or get a government job until he signs a declaration accepting the state’s accession to Pakistan.

In view of all this, it is clear that Pakistan has enslaved the people of this region in the name of freedom. They do not have their own identity, or citizenship or the freedom to put a demand for their social and economic development before the Pakistani government. The tragedy is that even the person who is called the Prime Minister of ‘Azad Kashmir’ does not have the right to say anything in favour of the people of his state or criticise the wrong policies of Pakistan. That is the reason when speaking to a Pakistani TV channel, the former Prime Minister of ‘Azad Kashmir’ Farooque Haider had advocated the rights of the Kashmiris on the natural resources of the region, the next day two ISI officials came to his house and forced him to sign his resignation. This way, four Prime Ministers of ‘Azad Kashmir’ came and left in less than four year’s time.

On the contrary, on this side of this border, the situation is quite different in Indian Jammu & Kashmir. The whole world is witness to the fact that the state runs on democratic process and a lot of development work is going on. But Pakistan does not like this and has been pursuing the policy of promoting ‘jihad in Kashmir’. It is therefore, evident from the facts that Pakistani has never had any sympathies for the Kashmiris. It only wants all enslave all the Kashmiris with the help of force and false propaganda. But it is also true that such policies do not work for long. The future will make Pakistan realise its follies.

Source: Hamara Samaj, New Delhi

URL: https://newageislam.com/urdu-section/azad-pak-occupied-kashmir-few/d/3929


ڈاکٹر خواجہ اکرام

جنوبی ایشیا کاکشمیر خطہ گذشتہ چھ دہائیوں سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تنازع کا ایک بڑا سبب بنا ہوا ہے اور اس کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان دوجنگیں بھی لڑیں جاچکی ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ خطہ دو حصوں میں بنٹا ہوا ہے ، ایک ہندوستان کے زیر اختیار ہے جب کہ دوسرا خطہ پاکستان کے قبضے میں ہے۔ اس کی تاریخ میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ جس وقت برصغیر ہند نو آبادیاتی برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کررہا تھا، اسی وقت ‘دوقومی’ نظریہ کے تحت پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔لہٰذا برصغیر کے عوام کو جہاں ایک جانب انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کرتے ہوئے بے پناہ خوشی کا احساس ہوا وہیں دوسری جانب ملک کے دوحصوں میں تقسیم ہونے کا بھی رنج وملا ہوا، جسے موجودہ نسل بھی آج تک فراموش نہیں کرپائی ہے۔ تقسیم کے وقت ریاست جموں وکشمیر کا الحاق نہ تو ہندوستان کے ساتھ ہوا تھا اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ، لیکن پاکستان کی غاصبانہ پالیسی اور غلط نیت نے اس ریاست کے عوام کو ایسا زخم دیا جس کا مداوا آج تک نہیں ہوپایا ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان کی تشکیل کے فوراً بعد وہاں کی حکومت نے اپنے چند قبائلیوں کو ، جو آج طالبان کے نام سے مشہور ہیں، کشمیر پر قبضہ کرنے کے لئے وہاں بھیجناشروع کردیا، ایسے وقت میں جب کہ ریاست جمو ں وکشمیر میں نہ تو ہندوستان کی کوئی فوج موجود تھی اور نہ ہی ریاست کے مہاراجہ نے اس وقت تک ہندوستان کے ساتھ الحاق کرنے کا کوئی عندیہ دیا تھا۔ خود پاکستان کے ایک سابق اعلیٰ فوجی افسر ،میجر جنرل اکبر نے اپنی کتاب ‘‘The Raiders of  Kashmir’’ (کشمیر کے حملہ آور) میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ کس طرح انہیں کشمیر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کےلئے کہا گیا تھا، اور انہوں نے کس طرح اس قبائلیوں کو اسلحے وغیرہ فراہم کئے ۔ لیکن ان قبائلیوں کے لوٹ ،قتل وغارت گری اور عصمت دری میں ملوث ہوجانے سبب پاکستان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا اور آخر کار کشمیر کے مہاراجہ نے بھی پاکستان کی طرف سے اپنا ذہن بدل لیا جس کا نتیجہ ہندوستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی صورت میں سامنے آیا۔ ہندوستان کے آخری وائسرائے ماؤنٹ بیٹن نے بھی ایک جگہ تحریر کیا ہے کہ انہوں نے کشمیر کا دورہ کیا تھا اور راجہ جے سنگھ کو منانے کی پوری کوشش کی تھی کہ وہ ہندوستان کے ساتھ الحاق کرلیں، لیکن مہاراجہ نے اس وقت انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا ،مگر بعد میں پاکستانی قبائلیوں کے حملے کے بعد ان کا ذہن اچانک تبدیل ہوگیا ۔بہر حال ہم سب کو یہ معلوم ہےکہ کیسے ہندوستانی فوج نے کشمیر جاکر وہاں کے عوام کو پاکستانی قبائلیوں کے ظلم وستم سے آزادی دلائی، لیکن بدقسمتی سے کشمیر دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس کے بعد پاکستان نے اپنے قبضہ والے کشمیر کو ‘آزاد کشمیر ’ کہنا شروع کردیا جب کہ ہندوستان اسے اب بھی مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارتےہیں ۔ 1965کی جنگ کے دوران ہندوستان چاہتا تھا ،لیکن اس نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہ حصہ پاکستان کو لوٹا دیا۔ اب اگر ہم حقائق پر نظر ڈالیں تو کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 1948کی قرار داد کے مطابق ‘‘آزادکشمیر نہ تو ایک خود مختار ریاست ہے اور نہ ہی یہ پاکستان کا ایک صوبہ ہے ،بلکہ یہ ایک ‘لوکل اتھارٹی’ ہےجسے اس علاقہ کی ذمہ داری ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کے 1949کے معاہدہ کے مطابق دی گئی ہے۔’’

لیکن مقبوضہ کشمیر یا نام نہاد ‘آزاد کشمیر’ کے تئیں پاکستان کی پالیسی اس حقیقت کے بالکل برعکس دکھائی دیتی ہے ۔عملی طور پر اس پورے علاقہ پر پاکستانی حکومت ،پاکستانی فوج اوراس کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کامکمل اختیار ہے۔ یہاں پر نہ تو لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سیاسی جماعت کی تشکیل کرنے کی۔ یہاں نہ تو پریس کی آزادی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سماجی وثقافتی سرگرمی کی۔ حد تو یہ ہے کہ دنیا کو اس علاقہ کے بارے میں بھی زیادہ کچھ معلوم نہیں ہے۔ 2005میں اس علاقہ میں آنے والا ہولناک زلزلہ ایسا پہلا موقع تھا جب بین الاقوامی برادری کو یہاں جانے کی اجازت دی گئی، تب جا کر دنیا کو معلوم ہوسکا کہ یہ خطہ کس قسم کی سماجی واقتصادی پس ماندگی کا شکار ہے ۔ پاکستان جسے آزاد کشمیر کہتا ہے، حقیقتاً وہ علاقہ پوری طرح پاکستانی حکومت کا غلام ہے اور اس کے انتظام وانصرام کے لیے پاکستانی حکومت نے اسلام آباد میں الگ سے ایک وزارت قائم کر رکھی ہے جس کانام ہے ‘وزارت کشمیری امور’ ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے کشمیر کے لئے 1974عبوری آئین ، کے نام الگ سے ایک آئین بنا رکھا ہے(جسے پاکستان کی دو وفاقی وزارتوں ۔ وزارت قانون اور وزارت کشمیری امور نے مشترکہ طور پر مرتب کیا تھا)،جس کی روسے پاکستان ‘آزاد کشمیر’ کی کسی بھی منتخبہ حکومت کو معطل کرسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ آئین کیے رو سے دو ایسے عملے کی بھی تشکیل کی گئی ہے جسے اس علاقہ کے مکمل انتظام و انصرام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یعنی مظفر آباد میں واقع حکومت آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں واقع آزاد کشمیر کونسل ۔آزاد کشمیر کونسل کی صدارت خود پاکستانی وزیر اعظم کرتے ہیں جنہیں آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی پر پورا اختیار حاصل ہے، جو اس کونسل کے کسی بھی فیصلہ کو رد نہیں کرسکتی ۔ اس کونسل میں پاکستانی وزیر اعظم کے علاوہ چھ دیگر دفاتی وزرا وزیر برائے کشمیری امور، وزیر اعظم آزاد کشمیر، اور آزاد کشمیر قانون ساز کونسل کے چھ منتخب اراکین بھی شامل ہوتے ہیں۔ کشمیر کے لیے بنائے گئے اس عبوری آئین میں یہ واضح طور پر درج ہے کہ ریاست کے کسی بھی فرد یا جماعت کو ایسی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے یا ایسی کوئی بات کہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو اس علاقہ کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے اصول کے منافی ہو۔ اس کے علاوہ ‘آزاد کشمیر’کے کسی بھی شخص کو انتخاب میں حصہ لینے یا سرکاری نوکری حاصل کرنے کی اس وقت تک اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ ‘ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق’ کے ایک حلف نامہ پر دستخط نہ کردے۔

تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے ‘آزادی ’ کے نام پر کشمیر یوں کی ایک بڑی آبادی کو اپنا غلام بنا رکھا ہے ،جہاں پر نہ تو ان کی اپنی کوئی شناخت ہے، نہ شہریت اور نہ ہی انہیں ایسی کوئی آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی سماجی واقتصادی ترقی سے متعلق کوئی مطالبہ پاکستانی حکومت سے کرسکیں ۔المیہ یہ ہے کہ وہ شخص جسے آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کہا جاتا ہے اسے بھی یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کوئی بات اپنے عوام کی بھلائی میں یا پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں سے متعلق کہہ سکے۔یہی وجہ ہے کہ ایک بار جب آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے اس علاقہ کے قدرتی وسائل پر کشمیریوں کے حق کی بات کہی تھی تو اگلے ہی دن آئی ایس آئی کے دو اہل کار ان کے گھر پہنچ گئے اور ان سے زبردستی ایک کاغذ (استعفیٰ نامہ) پر دستخط کرنے کےلئے کہا ۔اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ چار سال سے بھی کم وقت میں آزاد کشمیر کے چار وزرائے اعظم آئے اورچلے گئے ۔لیکن وہیں سرحد کی دوسری جانب ہندوستانی جموں وکشمیر میں منظر نامہ بالکل الگ ہے ۔ پوری دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ ہندوستانی  ریاست جموں وکشمیر میں کس طرح جمہوری عمل کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور وہاں پر کس طرح ترقیاتی عمل جاری وساری ہے۔لیکن پاکستان کو یہ بات راس نہیں آتی اور وہ ‘کشمیر میں جہاد’ کی اپنی ریاستی پالیسی پر اب بھی کارفرما ہے۔ان حقائق کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ پاکستان کوکشمیریوں سے کبھی کوئی ہمدردی نہیں رہی ۔ وہ تو صرف طاقت اور غلط پروپیگنڈے کی بنیاد پر تمام کشمیریوں کو اپنا غلام بنانے کی فراق میں ہے۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ایسی پالیسیاں ہمیشہ کا میاب نہیں رہتیں ۔آنے والا وقت پاکستان کواپنی غلطی کا احساس ضرور کرائے گا۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/azad-pak-occupied-kashmir-few/d/3929

Loading..

Loading..