New Age Islam
Sun Mar 16 2025, 12:49 PM

Urdu Section ( 25 Feb 2014, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam on the Internet انٹرنیٹ پر اسلام کی شبیہ

 

سید منظور عالم، نیو ایج اسلام

20 فروری 2014

ہاں، ہم نے تو اب تک یہی سنا ہے کہ اسلام کا مطلب اطاعت گزاری قبول کرنا، سر تسلیم خم کرنا اور اپنی رضا کو مرضی مولا کے حوالے کرنا ہے۔ لیکن، اطاعت گزاری قبول کرنے کا معنیٰ فی الحقیقت ہے کیا؟ کیا صرف ایک دن میں پانچ مرتبہ نماز ادا کرنا، ایک مہینے کا روزہ رکھنا اور زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا ہی اسلام پر عمل پیرا ہونا اور خدا کےسامنے سر تسلیم خم کرنا ہے؟

اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر ہر انسان کو بے شمار مواد دستیاب ہیں۔ آپ کو صرف گوگل پر ‘‘اسلام’’ (Islam) ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے اور فوراً ہی آپ کے سامنے اس قسم کے مواد ہوں گے‘‘Islam is a monotheistic and Abrahamic religion articulated by the Quran’’ (اسلام قرآن کا پیش کردہ وحدانیت پر مبنی ایک ابراہمی  مذہب ہے)1؛ ‘‘one way trip to Mars prohibited in Islam’’، (مریخ کا یک طرفہ سفر اسلام میں ممنوع ہے)۔2

گوگل کے بالکل پہلے ہی پیج پر ایک اسلام مخالف ویب سائٹ ہےجو کہ اپنے نظریات کی تشہیر انتہائی گمراہ کن انداز میں کرتی ہے۔ دوسرے پیج پر بھی ایک ایسی سائٹ ہے جو بالکل ہی گمراہ کن ہے۔ میرے اندازے کے مطابق اسلام مخالف ویب سائٹس کی تعدا اگر زیادہ نہیں تو ‘‘اسلامی’’ ویب سائٹس کے برابر ضرور ہے۔

انٹرنیت پر ‘‘معلومات’’ کی صورت میں بے شمار مواد موجود ہیں۔ چند ایام قبل اسلام پر حملہ آور مجھے ایک ای میل موصول ہواجو کہ ایسی ہی اسلام مخالف ویب سائٹ پر پائے جانے والے مواد پر مشتمل تھا (جو کہ اس طرح تھا): اسلام بیویوں کو مارنے کی اجازت دیتا ہے، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں لیکن تمام دہشت گرد مسلمان ہی ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ (میرے علاوہ دوسرے بہت سارے لوگوں کو بھی یہ میل بھیجا گیا تھا) اس میل کے بھیجنے والے کا مقصد یہ تھا کہ میں بھی ان اسلام مخالف ویب سائٹس پر کلک کروں اور ایک بات اور بھی میں نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ای میل کسی نقل کی ایک نقل تھا اس لیے کہ اس کی بائیں جانب میں ایک نیلا رنگ خط موجود تھا۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ‘‘اس شخص کو چھوڑ دو جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے یا تو وہ کوئی اچھی بات کرے یا خاموش رہے’’۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں اور ان کے وصال کے چند دہایوں تک بھی کوئی بھی شخص بدکلامی نہیں کرتا تھا اور بری خبروں کو بھی نہیں پھیلاتا تھا۔ کوئی بھی انسان عام لوگوں کے درمیان یہ نہیں کہتا تھا کہ ‘‘ہائے فلاں شخص مارا گیا، فلاں کی عصمت دری کر دی گئی اور فلاں شخص کو لوٹ لیا گیا’’ وغیرہ وغیرہ۔

لہذا جب ہم ایسی ویب سائٹس پر جاتے ہیں یا ان لوگوں سے کوئی معاملہ رکھتے ہیں جن کا مقصد اسلام کو بدنام کرنا ہے تو ہمارے اس عمل سے ان کو تقویت ملتی ہے اور اس کے بدلے میں ان کا نفسیاتی رد عمل بڑھتا ہے۔ اس قسم کی ویب سائٹس نہ صرف یہ کہ برائی پھیلارہی ہیں بلکہ کفر کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ شرک اور کفر کے درمیان ایک فرق ہے۔ شرک کا مطلب خدا کی ذات و صفات میں کسی کو شریک ٹھہرانا ہے، لیکن کفر کا مطلب ہے کہ آپ سچائی کو جانتے ہیں لیکن اسے چھپاتے ہیں اور اس میں خلط ملط کرتے ہیں۔

آئے دن ایسی ویب سائٹس بارش کے مینڈھک کی طرح سامنے آرہی ہیں۔ ہر روز سینکڑوں اسلام مخالف ویب سائٹس بنائی جا رہی ہیں۔ اسلامخالف ویب سائٹس کے بہت سارے بانیان مسلمانوں کی وجہ سے مشہور اور مالدار ہو گئے ہیں۔ ایک اسلام مخالف ویب سائٹ (جس کا میں نام نہیں لینا چاہتا) پر تو یہ لکھا ہوا ہے کہ اگر کوئی یہ بتا دے کہ اس میں کون سے بات غلط ہے تو فوراً ہی یہ سائٹ بند کر دی جائے گی اور اسے دس ہزار ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

اس دنیامیں کون کسی انجان شخص کو اتنا زیادہ مال دے گا؟ کیا ہم واقعی بھولے بھالے اور انجان ہیں؟ تو اس کا جواہے ہاں ہم واقعی بھولے بھالے اور انجان ہیں۔

یہ سنتے ہیں بہت سارے مسلمانوں نے اسلام اور دس ہزار ڈالرس کے لئے اس سائٹ پر وزٹ کرنا شروع کر دیا، میں نے بھی اس سائٹ پر وزٹ کیا اور اس کے بانی کو ای میل کر کے چند غلطیوں کی نشان دہی بھی کی۔ مجھے اس کا تو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ البتہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ سائٹ گوگل کے صفحہ اول پر آ گئی۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص اس پر کلک کر رہا ہے اور جتنے زیادہ لوگ اس پر کلک کریں گے اس کا رینک اتنا ہی اوپر ہوتا جائے گا۔

بہت ساری ویب سائٹس نے اسی حکمت عملی کو اپنایا اور چند ویب سائٹس گوگل کے پہلے تین صفحات پر آ گئے۔ معاملہ یہ تھا کہ کسی نے اس ویب سائٹس کا جواب دینے کے لیے ایک دوسری ویب سائٹس بنا ڈالی اور اس کا نام ‘Answering-Christianity’ رکھا۔ اب لوگوں نے اس سائٹ کو وزٹ کرنا شروع کر دیا۔ ‘‘Answering-Christianity’’ نے اس اسلام مخالف ویب سائٹ کا لنک فراہم کیا لیکن اس ویب سائٹ نے ‘‘Answering-Christianity’’ کے لیے کوئی لنک فراہم نہیں کیا بلکہ اس سے صرف اس کے بانی کا ہی نام سامنے آیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اب کیا صورت حال ہے۔

گوگل پر آنے والا سب سے پہلا پیج وکی پیڈیا کا ہے اس کی وجہ واضح ہے کہ سب سے زیادہ لوگوں نے اسے کلک کیا ہے اور اس پر وزٹ کیا ہے۔ اکثر ہم یہ پاتے ہیں کہ اسلام پر حملہ آور اور گمراہ کن ویب سائٹس گوگل پر سب سےپہلے آتی ہیں۔ وکی پیڈیا سے نمٹنا سب سے مشکل ترین امر ہے۔ اورجب انہوں نے اس کی شروعات کی تو یوسف اسٹیٹس نے سب سے پہلے اس سائٹ پر وزٹ کیا اوراس پر اس کا اشتقاق لکھا۔ اور اس کے بعد فوراً ہی اس ویب سائٹ نے اسے ہٹا دیا اور اس کی جگہ کچھ اور ڈلا دیا، پھر اس کے بعد یوسف اسٹیٹس نے اس کی عربی بتائی اور توضیح کی کہ اس کا مصدر و ماخذ کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے سنی، شیعہ، اہل تصوف، احمدیہ، الاباضیۃ، مہدوی، قرآنسٹ اور یزدان ازم وغیرہ وغیرہ کا اضافہ کیا۔

جب ہمیں یہ معلوم نہ ہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں تو ہمیں کچھ نہیں کرنا چاہیے۔

(یہاں اس فورم نیو ایج اسلام پر بہت سارے لوگ اس ویب سائٹ کا اغواء کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس پر کیا لکھا جا رہا ہے وہ یا تو چند اسلام مخالف ویب سائٹس سے نقل کر کے لکھ دیں گے یا اسلام کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیےکسی گھٹیا منطق کا استعمال کریں گے۔ مثبت تنقید کا خیر مقدم ہے لیکن تنقید کے نام پر اسلام کی توہین نا قابل قبول ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ بہتان تراشی اور غیر مفید باتوں سے اپنے دامن کو بچاتے ہوئے کسی کارآمد مباحثہ میں مشغول ہوں۔ لیکن اگر وہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ اسلام کو تنقید کا نشانہ بنانے کےلیے اپنا وہی پرانا طریقہ اختیار کیے رہیں گے تو ہمیں ان کا جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ انہیں مکمل طور پر نظرانداز کرنا چاہیے۔

(انگریزی سے ترجمہ: مصباح الہدیٰ، نیو ایج اسلام)

1.       http://en.wikipedia.org/wiki/Islam

2.       http://www.khaleejtimes.com/kt-article-display-1.asp?xfile=data/nationgeneral/2014/February/nationgeneral_February150.xml&section=nationgeneral

نوٹ۔ اس سلسلے میں میں نے یوسف اسٹیٹس سے بھی کچھ استفادہ کیا ہے

URL for English article:

https://newageislam.com/islam-media/islam-internet/d/35853

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/islam-internet-/d/35918

 

Loading..

Loading..