مشتاق الحق احمد سکندر،
نیو ایج اسلام
3 جولائی 2023
نام کتاب: Aisha:
The Wife, the Companion, the Scholar
شائع کردہ: Resit
Haylamaz, USA, Tughra Books
صفحہ 224. آئی ایس بی این
9781597842662
------
اسلام انقلاب کی آندھی بن
کر آیا۔ اس نے انسانوں کے طرز زندگی میں انقلاب برپا کیا اور دنیا پر گہرا اثر
ڈالا۔ قرآن نے عورتوں کے حقوق کی بات کی۔ قرآنی گفتگو زیادہ تر عورتوں کے لیے حقوق
پر مبنی ہے اور مردوں کے لیے فرائض ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
اسلام کی تبلیغ کے ابتدائی سالوں میں خواتین نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسلام کی
پہلی شہید ایک خاتون تھیں جن کا نام سمیہ رضی اللہ عنہا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک
افسوسناک حقیقت ہے کہ اسلام میں ان خواتین کے کارناموں پر زیادہ کچھ نہیں لکھا
گیا۔ ان کی زیادہ تر خدمات اور میراث فراموش کر دی گئیں۔ علماء اور مصنفین کے لیے
ضروری ہے کہ وہ اسلام کے پھیلاؤ، تبلیغ اور اشاعت میں خواتین کے کردار کا تجزیہ
کریں، اس پر غور و فکر کریں اور اس کو عوام کے سامنے لا سکیں۔
زیر نظر کتاب اس خلا کو پر
کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کتاب Aisha: The Wife, the
Companion, the Scholar، جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کردار کا تجزیہ اور اس پر بحث کرتی ہے۔ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سب سے آگے ہونے کی وجہ سے، عائشہ نے اپ صلی
اللّٰہ علیہ وسلّم کی وفات کے بعد ایک عالم اور راوی حدیث (رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے اقوال اور اعمال) کا کردار ادا کیا۔ مصنف، ResitHaylamaz، جو ایک ایک ترک
اسکالر ہیں انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ کی حیات و خدمات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے،
جس میں ان کی زندگی کی ہر چھوٹی بڑی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے، جومن کی زندگی
اسلام کے مشن اور مقصد کے لیے وقف تھی۔
ریسیت نے اپنی اس کتاب
میں حضرت عائشہ صدیقہ کے حالات زندگی کا اس وقت سے بیان کیا ہے جب اپ کی منگنی نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو چکی تھی۔ اس کتاب میں اپ کی سادگی پھری زندگی اور
دوسری خواتین کے درمیان فرق کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آپ کے اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے درمیان جو محبت تھی جس نے انہیں ایک منفرد جوڑا بنا دیا تھا اور جو
اب بھی شادی شدہ جوڑوں کے لیے ایک مثال ہے، اسے مختلف واقعات کی مدد سے واضح طور
پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ واقعات ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ وہ دونوں ایک
دوسرے سے کتنے پیار کرنے والے، دیکھ بھال کرنے والے اور احترام کرنے والے تھے۔ نہ
صرف بیوی کے طور پر ان کے رشتے کو بیان کیا گیا ہے بلکہ جو عائشہ صدیقہ اور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر ازواج مطہرات کے درمیان جو تعلقات تھے، ان کو بھی
اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے۔ دشمنان اسلام کے خلاف مختلف فوجی مہمات میں حصہ لینے
کے دوران بھی ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے۔
عائشہ صدیقہ کا ذاتی تقویٰ
بھی ان کی نماز اور روزے کی پابندی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کے لیے حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی زندگی نمونہ عمل تھی جس پر آپ نے سختی سے عمل کرنے کی کوشش کی۔
وہ ہمیشہ اپنے دشمنوں کو معاف کرنے کے لیے تیار رہتی تھی اور کبھی انتقام پر یقین
نہیں رکھتی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کو معاف کیا۔ اس طرز عمل
کی بہترین مثال اس وقت دیکھی جا سکتی ہے جب مدینہ میں منافقین نے عائشہ رضی اللہ
عنہا کے خلاف بہتان تراشی کی۔ جب اللہ نے وحی کے ذریعے آپ کے بے داغ اور صاف و
شفاف کردار پر مہر تصدیق ثبت کر دی تو آپ نے ان تمام لوگوں کو معاف کر دیا جو آپ
کے خلاف اس گندی مہم کا حصہ رہے تھے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے بعد عائشہ صدیقہ کا کردار اس لیے بھی زیادہ اہم ہو گیا تھا کہ صرف
چند لوگ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی اور نجی زندگی ہر ہر لمحے سے واقف
تھے۔ عائشہ صدیقہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کی پسندیدہ بیویوں میں سے ایک
ہونے کی وجہ سے پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلّم کی زندگی، طرز عمل، معمولات
اور آراء کے بارے میں معلومات کا بنیادی ذریعہ بن گئیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ ان کی قربت کا یہ عالم تھا کہ دوسرے مسلمان حتیٰ کہ صحابہ کرام رضی
اللہ عنہ بھی ان کے پاس آتے اور ان سے مختلف مسائل دریافت کرتے تھے۔ اس طرح آپ
اسلام اور دیگر مسائل سے متعلق علم کا انسائیکلوپیڈیا تھیں۔ اس طرح انہوں نے
تفسیر، حدیث، فقہ، دینیات کے شعبوں میں مثبت کردار ادا کیا۔ علم حدیث میں ان کی
خدمات بہت زیادہ ہے، لیکن اس سے علم کے دیگر شعبوں میں آپ کی خدمات کو کم نہیں
سمجھا جانا چاہیے۔ جب بات ادب، شاعری اور تقریر کی ہو تو وہ دانشمند اور کافی فصیح
بلیغ تھیں۔ آپ رضی اللہ عنھا کو طب میں بھی خاص مہارت حاصل تھی۔ اس کتاب میں انہیں
ایک استاد کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے، جن کے پاس مستقل طور پر بہت سے طلباء
موجود رہتے تھے اور آپ سے علم سیکھتے تھے۔ معمولی اور مختلف فیہ مسائل کے بارے میں
آپ رضی اللہ عنہا کے خیالات ہمیشہ متوازن، حقیقت پر مبنی اور مثبت ہوتے تھے۔ آپ نے
مسلمانوں میں علم کی اشاعت پر انمٹ اثر چھوڑے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا نے نہ
صرف ایک انفرادی عالم و استاد کا کردار ادا کیا بلکہ عوامی سیاسی کردار بھی ادا
کیا، خاص طور پر مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد
پیدا ہونے والے بحران کے دور میں۔ آپ نےجنگ جمل میں مرکزی کردار ادا کیا، جو آپ کے
اور علی رضی اللہ عنہ کے درمیان ہوئی، جو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے۔ اس کتاب
میں چاروں خلفائے راشدین کے دور میں اور بعد میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے
دور میں عائشہ صدیقہ کے سیاسی موقف اور کردار کو بیان کیا گیا ہے، جن کی غلط
پالیسیوں پر اپ کو شدید اعتراض تھا۔
کتاب کے آخر میں دو ابواب
بھی ہیں جو حضرت عائشہ کے ساتھ علی کے تعلق سے متعلق ہیں اور مصنف نے اچھی طرح
بیان کیا ہے کہ ان کے درمیان جنگ جمل کے دوران اور اس کے بعد کے حالات میں اچھے
تعلقات اور وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔ اس سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے درمیان جھگڑے یا تصادم حتیٰ کہ تشدد کی بھی
مختلف شکلیں تھیں جن کا موجودہ تنازعات پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ نیز عائشہ کی
زندگی سے متعلق متنازعہ مسائل میں سے ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے
وقت آپ کی عمر کا مسئلہ بھی ہے۔ مصنف نے گہرے تجزیے کے ذریعے بہت اچھے انداذ میں
یہ بیان کیا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی شادی ہوئی تو آپ نو
سال کی نہیں تھیں۔
مجموعی طور پر یہ کتاب
اسلام میں عائشہ کی زندگی اور اپ کی حیات وہ خدمات پر ایک اچھی کتاب ہے۔ یہ کتاب
ان تمام لوگوں جو لازمی طور ہر پڑھنا چاہے جو عائشہ صدیقہ کی خدمات کے بارے میں
مزید جاننا چاہتے ہیں، لیکن اس میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔ حضرت عائشہ کی وفات کے
بارے میں بہت کم بیان کیا گیا ہے۔ ایک تھیوری یہ ہے کہ آپ کی موت آپ کے خلاف کی
گئی سازش کے نتیجے میں ہوئی۔ اس پر مصنف خاموش ہیں! نیز صفحہ 155 پر مصنف نے
"خلافت معاویہ" کا گمراہ کن عنوان دیا ہے۔ مسلم علماء میں سے کوئی بھی
معاویہ کو خلیفہ نہیں مانتا اور ان کی حکمرانی بادشاہت تھی خلافت نہیں۔ لیکن ان
تمام خامیوں کے باوجود کتاب شاندار اور معلومات کا خزانہ ہے۔
English Article: Contribution of the Life and Legacy of Hazrat Aisha
to Islam
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism