New Age Islam
Sun Jun 15 2025, 09:07 PM

Urdu Section ( 27 Dec 2023, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

30 Tamil Nadu Mosques Converted into Relief Centers فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال: تمل ناڈو کی 150 مساجد میں سے 30 ریلیف سینٹروں میں تبدیل

سید علی مجتبیٰ، نیو ایج اسلام

 24 دسمبر 2023

 تمل ناڈو کی تقریباً 45 مساجد تمام مذہب و ملت کے لوگوں کے لیے بنیں پناہ گاہ، جیسا کہ سیلاب نے انہیں بے گھر کر دیا۔

  تامل ناڈو میں 17 سے 19 دسمبر تک ہونے والی حالیہ بارشوں میں، مسلمانوں نے ترونیل ویلی اور تھوتھکوڈی اضلاع میں تقریباً 50 مساجد کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کیا تاکہ مذہب و ملت سے قطع نظر تمام سیلاب زدگان کو پناہ دی جاسکے، جن میں زیادہ تر ہندو ہیں۔

Food being served to people sheltered at a mosque in Paattapaththu near Tirunelveli town. | Photo Credit: Special Arrangement

-----

 فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ایک نادر و نایاب واقعہ اس دیکھنے میں آیا جب موسلادھار بارش کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا تو مسلمانوں نے اپنی مساجد کے دروازے ان سب کے لیے کھول دیئے۔

 تقریباً 1000 لوگوں نے صرف ترونیل ویلی شہر کے قریب پاتاپاتھو کی مساجد میں پناہ لی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام مساجد شامل کر لی جائیں تو یہ تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے محمد غنی نے میڈیا کو بتایا کہ 150 میں سے تقریباً 30 مساجد صرف تھوتھکوڈی ضلع میں ہی امدادی مراکز میں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

 ان چار دنوں تک ان مساجد کی نمازیں معطل رہیں کیونکہ نماز گاہ میں سیلاب سے متاثر افراد بھرے ہوئے تھے۔ ایک بڑی تعداد میں مسلم رضاکار اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے متاثرین کو بچانے اور انہیں مساجد میں لانے کے لیے نکل پڑے۔

 سیلاب زدگان کو دن میں تین بار گرم کھانا دیا گیا جبکہ بچوں کو گرم دودھ، روٹی اور بسکٹ پیش کیے گئے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مشکلات میں گھرے رہنے کے باوجود رضاکاروں نے مسجد کے احاطے میں کھانا تیار کیے اور گرم گرم لوگوں کو پیش کیے۔ مسلم رضاکاروں نے بیماروں کو دوائیں بھی مہیا کیں اور کپڑے اور کمبل مفت تقسیم کئے۔

 ایک رضاکار نظام ماما نے کہا، ’’ہم نے این جی او کالونی کی مساجد میں سیلاب زدگان کو بریانی کھلائے۔

 مسلم رضاکاروں نے ایسے بہت سے طلباء کو بھی کھانے کے پیکٹ دیے جو آس پاس کے ہاسٹلوں اور کوچنگ سینٹروں میں پھنسے ہوئے تھے۔

 ایک رضاکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس خدمت کا موقع فراہم کیا اور کہا کہ "اللہ نہ کرے کہ ایسی صورت حال کبھی دوبارہ پیدا ہو، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں انسانیت کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، چاہے انسان کسی بھی مذہب کا ہو۔"

 جنوبی تمل ناڈو کے تین اضلاع، تھوتھکوڈی، ترونیلویلی، اور کنیا کماری اضلاع میں 17تا19 دسمبر کے دوران 'کافی' زبردست بارش ہوئی۔ ان اضلاع میں ان تین دنوں کے دوران گزشتہ ہفتے دسمبر 6 سے 13، 2023 کے دوران تقریباً 100 فیصد یا اس سے زیادہ اضافی بارش بھی ہوئی۔

 English Article: Communal Harmony: 30 Of The 150 Tamil Nadu Mosques Converted Into Relief Centres, No Prayers Held For Four Days

URL: https://newageislam.com/urdu-section/communal-harmony-mosques-relief-centres-prayers/d/131396

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..