مائک غوث
23 مئی 2015
ڈلاس، ٹیکساس- 18 مئی 2015۔ داعش کے خود ساختہ خلیفہ البغدادی نے چودہ صدیوں سے چلے آرہے لاکھوں مسلمانوں کے اقدار کی غلط ترجمانی کرتے ہوئے ، 14 مئی کو ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں اس نے کہا کہ " اسلام کبھی بھی امن و آشتی کا مذہب نہیں تھا بلکہ اسلام ہمیشہ جنگ و جدال اور قتل و قتال کا مذہب رہا ہے۔" اس نے مزید کہا کہ "یہ کافروں کے خلاف مسلمانوں کی جنگ ہے۔"
امریکہ ٹوگیدر فاؤنڈیشن (America Together Foundation) کے صدر مائیک غوث نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "البغدادی کی اس حرکت سے پوری مسلم دنیا غم و غصہ میں ڈوبی ہوئی ہے، کسی نے بھی یہ نہیں سوچھا ہو گا کہ البغدادی یکساں طور پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف جرائم کا جواز پیش کرنے کی خاطر پورے مذہب کی توہین و تذلیل کرنے میں اتنا نیچے گر جائے گا۔ میری تشویش کا موضوع صرف اس کا گمراہ کن بیان نہیں ہے اس لیے کہ بہت سے ایسے لوگ آئے اور چلے گئے بلکہ میری تشویش کا موضوع جنگ کے وہ سوداگر ہیں جنہوں نے اس کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کیا۔ گو کہ البغدادی نے اسلام کے بارے میں ان کے عقائد باطلہ کی تائید و توثیق کی ہو، اور اب وہ اسلام کو بدنام کرنے کا اپنا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں"۔
ہم ابھی دو طویل ترین جنگوں سے ابھر رہے ہیں؛ جنہوں نے نہ صرف یہ کہ عراق اور افغانستان کو تباہ کر دیا ہے بلکہ ان کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور یہاں امریکہ میں ہزاروں زندگیاں متاثر بھی ہوئی ہیں۔ اب جنگ کے وہ سوداگر دوبارہ مشرق وسطی میں اپنے قدم جمانا چاہتے ہیں جو کہ نا قابل قبول ہے۔
البغدادی اپنے آپ کے لئے ایک خود پسند انسان ہے۔ سچائی یہ ہے کہ قرآن رحمت کے ساتھ انصاف کی وکالت کرتا ہے۔ یہ انسانیت کو ایک ایسے متحد اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کی ہدایت دیتا ہے جہاں کوئی بھی انسان کسی دوسرے انسان کی جانب سے کسی خدشات یا خوف کے بغیر زندگی گزارے۔ اس کے متعلق چند آیتوں کا حوالہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے
پوری مسلم دنیا اور ایران اور سعودی عرب جیسے حریف ملکوں نے بھی البغدادی کی مذمت کی ہے، تمام 57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والے (او آئی سی) ‘Organisation of Islamic Cooperation’ اور برطانوی اور امریکی مسلمانوں نے بھی البغدادی کی مذمت کی ہے۔ حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
میرے خیال سے ہمیں البغدادی اور اس کے فوجیوں کو حراست میں لیکر ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ہمیں البغدادی سے اس کے اس بیان پر کہ "یہ کافروں کے خلاف مسلمانوں کی جنگ ہے" قرآن کی روشنی میں شہادت کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دنیا کو اس بات کا احساس ہوگا کہ یہ نہ تو اسلام اور نہ ہی قرآن کی تعلیم ہے، بلکہ یہ خود ان برے لوگوں کی تعلیمات ہیں۔ اس دنیا کو آئی ایس آئی ایل کے نظریہ کو اس کی اپنی موت مار ڈالنے کا کوئی بھی موقع گنوانا نہیں چاہئے۔ ہمیں ہمارے درمیان جنگ کے سوداگروں کو امن عالم کو تباہ کرنے کے بہانے تلاش کرنے سے روکنا ہوگا۔
مائیک غوث، صدر ‘‘America Together Foundation’’ ڈلاس TX | واشنگٹن ڈی سی
1916-325 (214)
MikeGhouse@aol.com
http://americatogetherfoundation.blogspot.com
www.AmericaTogetherFoundation.com
Source: http://www.countercurrents.org/ghouse230515.htm
URL for English article:
URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/baghdadi,-wrong-/d/103214