New Age Islam
Mon Jul 15 2024, 07:03 AM

Urdu Section ( 9 Apr 2020, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Avoiding Coronavirus Pandemic At Shab-e-Barat, Guidelines Suggested by Several Indian Muftis and Clerics شب براءت اور کروناوائرس سے بچنے پر ہندوستان کے مفتا ن کرام کی ہدایات

نیو ایج اسلام نیوز بیریو

کروناوائرس سے کیسے بچیں؟

مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی

آج دنیا  بھر میں کون ایسا شخص ہوگا جو ‘‘کروناوائرس’’ کے نام اور اس کی قہر سامانیوں سے واقف نہ ہو۔ اطلاعات کے مطابق عالمی طور پر کم وبیش پندرہ لاکھ انسان اس وائرس سے متاثر ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کتنے ہی افراد  زندگی کی سانسیں گن رہے، اسے جہاں کسی طرح ایک بار ذرا سا قدم رکھنے کا موقع مل جاتا ہے جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا چلا جاتا ہے ۔یہ مہلک وائرس اپنے ملک میں داخل ہو کر پاوں پسار تا جا رہا ہے جس سے متاثرین کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے ۔کم وبیش اسی ہزار سے زائد افراد تو موت سے بھی ہمکنار ہو چکے ہیں۔اس کی ترسیل چونکہ آدمیوں سے آدمیوں میں ہوتی ہے اس لیے اس کی زد سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ آپس میں دوری بنا کر رکھی جائے ۔مسجد کی حاضری ، نماز باجماعت اور  جمعہ سے متعلق شرعی احکام سے میں ۲۴ مارچ کو ہی بذریعہ واٹس ایپ سب کو آگاہ کر چکا ہوں۔

۹ اپریل جمعرات کا دن گزار کر رات کو ‘‘شب برات’’ ہے جس میں مسلمان عام طور پر قبرستان جاکر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کیا کرتے اور مسجدوں میں عبادت کا اہتمام کیا کرتے تھے، اس موقعہ پر اپنے اپنے گھروں میں فاتحہ دیں، ایصال ثواب کریں اور تنہا تنہا عبادت کریں، قرآن کی محکم پیشین گوئی کے مطابق یہ ہمارے کرتوت کی سزا ہے جو ہمیں عتاب وعذاب کی شکل میں مل رہی ہے اس لیے الحاح وزاری کے ساتھ خدا کی طرف رجوع ہوں اور توبہ واستغفار کریں۔اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ ومان میں رکھے۔آمین ثم آمین

مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی غفر لہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شب برات منائیے مگر عبادتیں ، دعائیں ، تلاوتیں گھر میں کیجیے

مفتی نظام الدین رضوی

شب برات سے پہلے

(۱) ہم لوگ خدا کے نافرمان ، گنہگار بندے ہیں تو آئیے آج ہی سے اللہ کی بارگاہ یں سچے دل سے گناہوں سے توبہ کریں ، ‘‘استغفر اللہ ربی’’ اور ‘‘لاحول ولاقوۃ الا باللہ’’ زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔

(۲)ماں باپ کو راضی کریں اور جنہیں کوئی تکلیف پہنچائی ہو ، زبان سے ، یا ہاتھ سے، یا کسی سازش سے یا تدبیر سے ان سے معافی مانگیں اور اپنے سینے کو بغض ، نفرت ، حسد اور کینہ سے پاک رکھیں

(۳)صدقہ خیرات زیادہ کریں، یتیموں ، بیواوں ، بے سہاروں ، ،محتاج پڑوسیوں کو بطور خاص نقد بھی دیں تاکہ وہ اپنی ضرورت کی چیزیں مہیا کر سکیں

(۴)۱۰اپریل یعنی ۱۵ شعبان ، جمعہ کو روزہ رکھیں ، رمضان کے روزے قضا ہوں تو قضا کی نیت سے روزہ رکھیں ، یہ زیادہ بہتر ہے کہ فرض بھی ادا ہو جائے گا اور نفل سے زیادہ ثواب بھی ملے گا۔

(۵)اس دن تلاوت قرآن پاک زیادہ کریں اور تلاوت کے وقت دل میں ہر طرح کے خیر وصلاح وفلاح کے حصول کی نیت کریں ، خاص کر فتح وظفر  اور ہر طرح کے موذی، موذیات سے حفاظت اور شریعت کی پیروی کی سعادت

(۶)جن علاقوں میں لوگ عرفہ مناتے ہیں یعنی تیرہویں شعبان کو تلاوت اور فاتحہ وایصال ثواب ، وہ اپنے معمولات کے مطابق یہ سب کچھ اپنے اپنے گھروں میں کریں

شب برات میں

(۱)تلاوت قرآن پاک کریں(کم سے کم تین سو بار درود شریف پڑھیں اور اس سے زیادہ ہو تو بہتر ہے (۳)گھر کے اندر رات کی تنہائیوں میں چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کریں ، جسے عام بول چال میں ‘‘قضائے عمری ’’ کہتے ہیں ۔ہر روز کی قضا بیس رکعتیں ہیں۔ ۲ رکعت فجر، ۴ رکعت ظہر ، ۴ رکعت عصر ، ۳ رکعت مغرب ، ۴ رکعت عشا اور ۳ رکعت وتر ۔آسانی کے لیے مختصر سورتیں پڑھ سکتے ہیں جیسے قل ھو اللہ احد، ‘‘انا اعطیناک الکوثر ’’، والعصر ، لایلاف قریش ، اور وتر میں دعائے قنوت کی جگہ تین مرتبہ اللھم اغفرلی۔

قضا نمازیں پڑھنے سے  شب بیداری کا ثواب ملے گا ۔یہ نماز نفل نمازوں سے بہت زیادہ ہے کہ فرض کا ثواب  نفل سے بہت زیادہ ہے ۔اللہ کا فریضہ ادا ہو جائے گا ورنہ قیامت کے دن جواب دہ ہونا پڑے گا  اور اس پر سزا بھی ہو سکتی ہے  تو جن کے ذمہ نمازیں باقی ہیں وہ شب براءت میں نفل کی جگہ قضا نمازیں پڑھیں ۔

(۴)دعائے خیر کریں ، خاص کر سجدے میں سر رکھ کر  ۷ بار تسبیح کے بعد یہ دعا پڑھیں  ‘‘اللھم اصلح امۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ارحم امۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اللھم فرج عن امۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔یہ یاد نہ ہو تو یا رحمن یا رحیم کی کثرت کریں۔

مفتی نظام الدین رضوی ، جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ، یوپی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 شب براءت کے موقع پر قبرستان جانے کے بجائے  اپنے گھروں میں عبادت کریں

 مفتی عبد المالک مصباحی ، دار الافتا جمشید پور

شب براءت کے موقع پر قبرستان جانے کے بجائے  اپنے گھروں میں عبادت کریں اور ساتھ ہی اپنے مرحومین  اور  ملک کی وحدت وسالمیت کے لیے دعا کریں۔ شب براءت میں دعائیں مقبول اور قبول ہوتی ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے  کہ وہ اس شب عبادت وریاضت میں گزاریں اور ملک میں آئی وبا کوروناوائرس کے سد باب کے لیے اور ملک میں امن و مان کے لیے دعائیں کریں جو ایک سنہرا موقع ہے ۔ہمیں ہر حال میں مقامی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہے جو اس وبا کے لیے اور ہمارے تحفظ کے لیے بر سرپیکار ہیں ۔

مفتی عبد المالک مصباحی ، دار الافتا جمشید پور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہائے افسوس زندگی کی لذت چھن گئی حرمین شریفین اور مساجد کی ویرانی دیکھ کر کلیجہ منہ کو آرہاہے آج شب برات ہے آہ! ہم اپنے والدین مرحومین عزیزوں اقارب کی قبروں اور بزرگوں کے آستانے کی حاضری سے محروم رہیں گے یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں دنیا اپنے گناہوں کی سزا بھگت رہی ہے

آئیے آج کی مبارک شب میں اپنے اپنے گھروں میں ہم آپ کے لئے آپ ہمارے لئے اور پورے عالم انسانیت کے لئے دعا کریں _اس کی روٹھی ہوئی رحمت کو خوش کریں _وہ ارحم الرحمين ہے ارشاد ربانی ہے

لاتقنطوا من رحمة الله ان الله ىغفرالذنوب جميعا۔محمد جعفر صادق، استاد مدرسہ رضویہ ضیاءالعلوم ادری ضلع مئو یوپی

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/avoiding-coronavirus-pandemic-shab-e/d/121527

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..