اتل سہگل
9،جون 2012
رگ وید کے حمد میں حقیقی ، اصولی لحاظ سے خدا کی حقیقت کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں خدا کو جملہ ، لامحدود کائنات میں نفوذ کیا ہوا، ایک روحانی جوہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ ایک روحانی ہستی کے طور پر، خدا ہر طرف موجود ہے، اور کائنات کی ہر مادی چیز اس روحانی مادے یا وساطت میں شامل ہے۔ جو اصطلاح اس پر دلالت کرتی ہے وہ سرو ویاپک `sarvavyapak` اور ویاپتا `vyapta 'ہے ۔
تصور کریں کہ اگرکھلی کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کوایک گلاس پانی میں ڈال دیا جائے ۔ منٹوں میں ، وہ کھلی پانی میں گھل جائے گی ۔ ایک مرتبہ اگر پانی کو مکمل طور پر کھلی کے ذریعہ جذب کر دیا گیا، تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ پانی کھلی کے ٹکڑے سمیت گلاس کے اندر اندر تمام خلأ میں سرایت کر گیا ، اور یہ بھی کہ کھلی کا ٹکڑا پانی میں شامل ہے ۔ (اس مثال میں )پانی اس روحانی جوہر کے قائم مقام ہے جسے خدا کہا جاتا ہے،اور وہ کھلی کا ٹکڑا، اس کائنات کی شئے کے قائم مقام ہے۔
رگ وید اور اتھرووید خدا کو، پوری کائنات میں موجودہ انتہائی باریک جوہر کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اس میں اس لامحدود کائنات میں تین عظیم ہستیوں کی بات کی گئی ہے۔اور وہ یہ ہیں: i) وہ غیر ذی روح اور ابدی جوہر ہے ، جو پانچ عناصر پر مشتمل ہے - زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان، II) لا تعداد ذی روح ابدی روحانی محدود ہستیاں موجود ہیں ، اور iii) ایک ابدی، با حیات لامحدود روحانی ہستی کو خدا کہا جاتا ہے ۔
روح مادے سے زیادہ لطیف ہے اور خدا روح سے زیادہ لطیف ہے۔ مادہ ذرات الیکٹرون، پروٹون، نیوٹرون اور پازیٹرون سے بنیں ہیں۔ روح مادہ سے زیادہ لطیف ہونے کی وجہ سے ، مادے کی تشکیل نو ،نقل مکانی اور اس کے محدود اجزاء پر اثر انداز ہو سکتا ہے ، لیکن خدا سب سے زیادہ لطیف روحانی جوہر ہونے کی حیثیت سے ، مادہ اور روح دونوں کے اوپر مکمل گرفت رکھتا ہے ۔ یہ کنٹرول مرکز گریز، عمل کے ذریعہ ہوتا ہے ، جس کی رہنمائی باہر کی جانب سے کی جاتی ہے ۔ خدا روح کے وجود کی تربیت، اسے جسمانی بدن فراہم کرکے اور اسے خود کو مصفیٰ کرنے، اور بصیرت کے ذریعہ ارتقاء کرنے کے قابل کر کے ، کرتا ہے ۔ بصیرت کا عمل روح کی نجات میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ لطافت اور ارتقاء کا عمل ، پیدائش، نمو ، عمر رسیدہ ہونے اور موت کے عمل کے ذریعہ، جسمانی بدن کے ساتھ روح کے ملاپ پر مشتمل ہوتا ہے ، جو کہ خود کو دوہراتا ہے۔
اگر خدا کو بلند و برتر، انتہائی لطیف ،ہر جگہ موجود راحانی جوہر کے طور پر سمجھا جاتا ہے، تو روح اور مادہ پر اس کی طاقت واضح ہو جاتی ہے ۔ اس کے بعد، ہمیں اندھے ایمان کے ذریعے خدا کو احترام کی چیز سمجھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بلکہ ہم خدا کو سائنسی طور پر سمجھیں گے۔ توہم پرستی سےسائنسی تحقیقات اور تجسس کی جگہ برآمد ہوگی ، جو عقلی طور پر مطمئن کی جائے گی ۔ یہ خدا کے ساتھ حقیقی رقابت پیدا کرے گا۔
ویدوں کا کہنا ہے کہ، روح کو، محدود علم، افہام و تفہیم اور دانشورانہ جوانمردی کے ساتھ موقوف کیا جا تا ہے۔ جبکہ دوسری طرف خدا عالم مطلق ہے ۔ کیونکہ روح افہام و تفہیم کے ذریعہ محدود ہے، انسانی جسم میں رہائش پذیر روح مختلف طریقوں میں خدا معلوم ہوتا ہے۔ خدا کی حقیقی نوعیت کے بارے میں ان کی جہالت کی بنا پر ، انہوں نے مجرد خدا کو علامت تصاویر اور صورت کے ذریعے دیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ جہالت مزید کئی مختلف مذہب اور ایمان کے مکاتب کو جنم دیتی ہے ، جن میں سے کئی بنیادی ہدایات اور عنوانات میں اختلاف کرتے ہیں ۔ بالکل یہی وجہ ہے کہ مذہب کے نام پر دنیا میں اتنی ہنگامہ آرائی اور اختلاف ہے۔
ہم انسان ویدوں میں بیان کردہ، سادہ حقیقت، فلسفیانہ سچائیوں کو جاننا شروع کر یں گے تبھی جا کر ، وہ آسانی سے خدا کی ایک عام، مشترکہ تفہیم اور مادے اور انسانوں کے ساتھ خدا کے تعلقات کی تفہیم کی طرف مائل ہوں گے ۔ یہ انسانوں کے درمیان امن، ہم آہنگی اور ہمدردی میں اضافہ کرے گا، اور ضرور اس زمین میں بسنے کے لئے اسے بہتر مقام بنائے گا، اس طرح نجات کے ہدف کی جانب ہم انسانوں کو جسمانی، ذہنی فکری اور روحانی ارتقاء کیلئے سہولتیں فراہم کرے گا۔
ماخذ:
http://timesofindia.indiatimes.com/home/opinion/edit-page/A-rationalist-view-of-God/articleshow/13935571.cms
URL for English article:
https://newageislam.com/spiritual-meditations/a-rationalist-view-god/d/7590
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/a-rationalist-view-god-/d/11268