غلام غوث صدیقی ، نیو ایج اسلام
کیا واقعی داعش ، طالبان اور القاعدہ کے اندر خوارج کی خصوصیات ہیں؟
خوارج امت اسلامیہ پر ایک خطرناک اور شرانگیزگروہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر واضح طور پر ان کی مکمل صفات کو بیان کیا گیا ہے؛ تاکہ یہ لوگوں پر اپنے معاملہ پر تلبیس نہ کر سکیں۔ متعدد احادیث پاک ، اقوال صحابہ کرام اور کتب اسلاف میں خوارج کی مذکورہ خصوصیات کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ داعش، طالبان ، القاعدہ اور ان جیسی دیگر دہشت گرد تنظیمیں خوارج ہیں جو اپنے قبیح افعال اوربد عقیدگی کی وجہ سے دین سے خارج ہیں۔ میں یہاں قارئین کے لئے خوارج کی ۴۳ خصوصی علامات کو حوالہ جات کے ساتھ نقل کر رہا ہوں تاکہ وہ ان دہشت گرد گروہوں کو خوارج قرار دینے میں کسی طرح کا کوئی شبہ محسوس نہ کریں۔
۱۔ حداث الأسنان/حدثاء الأسنان/أحداث الأسنان ’’وہ (خوارج ) نو عمر ہوں گے‘‘۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرماتے تھے کہ آخر زمانہ میں کچھ لوگ ایسے پیداہوں گے جو کم سن ، کم عقل اور بیوقوف ہوں گے۔ باتیں وہ کہیں گے جو (بظاہر ) دنیا کی بہترین بات ہو گی۔ لیکن اسلام سے اس طرح صاف نکل چکے ہوں گے جیسے تیر جانور کے پار نکل جاتا ہے۔ ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا ، تم انہیں جہاں بھی پاؤ قتل کر دو ، کیونکہ ان کے قتل سے قاتل کو قیامت کے دن ثواب ملے گا۔ (صحیح البخاری :کتاب المناقب ، باب علامات النبوۃ فی الاسلام، رقم :۱۱۸، کتاب استتابۃ المرتدین والمعاندین وقتالھم ، باب قتل الخوارج والملحدین بعد اقامۃ الحجۃ علیھم ، رقم:۱۲ ، کتاب فضائل القرآن، باب من رایا بقرا ء ۃ القرآن أو تأکل بہ أو فخر بہ ، رقم: ۸۲، صحیح مسلم: کتاب الزکاۃ ، باب التحریض علی قتل الخوارج ، رقم: ۱۹۹، جامع الترمذی: کتاب الفتن ، باب فی صفۃ المارقۃ ، رقم : ۳۱ ، سنن ابی داود: کتاب السنۃ ، باب فی قتال الخوارج ، رقم ۱۷۲، سنن ابن ماجہ :کتاب المقدمۃ ، رقم: ۱۶۸)
بعض روایتوں میں حدثاء الأسنان اور بعض میں أحداث الأسنان اور بعض میں حداث الأسنان کے الفاظ ذکر ہیں۔ ان سب کا ایک ہی معنی کم سن یا نو عمر ہے۔ خوارج کی اس نشانی کی رو سے ہم دیکھتے ہیں کہ داعش کی غالب اکثریت ان کم سِن افراد کی ہے جن پربیقراری ، عجلت پسندی اور جوش کا غلبہ ہے۔
حافظ شہاب الدین احمد علی بن حجر عسقلانی شافعی حدیث صحیح البخاری : ۱۱۶۳ جس میں حدثاء الأسنان اور سفھاء الأحلام کے الفاظ مذکور ہیں ، اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: ’’حضرت علی رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث خوارج کے متعلق ہے‘‘
علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمۃ اس حدیث کے متعلق لکھتے ہیں : ’’ میں کہتا ہوں کہ : اس حدیث میں کم عمر اور بے عقل لوگوں سے مراد طالبان ہیں جو اس زمانہ میں ظاہر ہوئے ، یہ پاکستانی فوج اور پاکستانی پولیس پر حملہ کرتے ہیں اور جس فوجی یا سپاہی کو گرفتار کر لیتے ہیں تو اس کا گلا دبا کر بے دردی سے کاٹتے ہیں۔۔۔۔۔یہ لوگ مسلمانوں پر کفار کی آیتوں کو چسپاں کرتے ہیں ، اسکولوں ، تھانوں ، اہلسنت کی مساجد، مدارس ، اولیائے کرام کے مزارات اور قومی اداروں کو تباہ کرتے ہیں ، اور خود کش دھماکوں میں بے دریغ مسلمانوں (مفتی سرفراز نعیمی شہید اور ۱۱ ، اپریل ۲۰۰۶کو نشتر پارک میں ہونے والے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کراچی میں منعقد جلسے کے شرکاء) کو شہید کرتے ہیں، یہ لوگ مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔ اللہ تعالی ہم کو اور سب مسلمانوں کو ان سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین‘‘ (نعمۃ الباری فی شرح صحیح البخاری : جلد ۹ ، صفحہ ۳۱۳ )
۲۔سفھاء الأحلام: یعنی ’’وہ بیوقوف ہوں گے‘‘ (ان کی عقل میں فتور ہو گا )۔ داعش اور اس جیسی دیگر تنظیموں کے اندر یہ صفت بھی موجود ہے کیونکہ وہ قلت نظر اور فہم وادراک سے بھی عاری ہیں، تنگ نظر ہیں اور بصیرت سے محروم ہیں۔ ان تنظیموں کی بیوقوفی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کرکے جنت میں داخل ہونے اور ستر حوروں سے ملاقا ت کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ جدید خوارج اس بات سے بھی عاری ہیں کہ معاہدہ امن کے تحت رہنے والے غیر مسلموں کے ساتھ عہد وفا کرنا اسلام کی لازمی تعلیم ہے۔ نہ صرف یہ کہ معاہدہ کے دوران کسی غیر مسلم کا قتل کرنا غیر شرعی ہے بلکہ ان کی بیوقوفی اس حد تک گزر گئی کہ ان کے اس طرح کے غیر شرعی افعال کے بدلے میں نہ جانے کتنے بے گناہ مسلمان دہشت گردی کے الزام میں سزائیں کاٹنے پر مجبور ہیں ، ایک خون کے بدلہ نہ جانے کتنے مسلمانوں کے خون بہا دیئے گئے۔ (صحیح البخاری:کتاب المناقب،باب علامات النبوۃ فی الاسلام،رقم :۱۱۸، کتاب استتابۃ المرتدین والمعاندین وقتالھم ،باب قتل الخوارج والملحدین بعد اقامۃ الحجۃ علیھم ،رقم:۱۲،کتاب فضائل القرآن، باب من رایا بقرا ء ۃ القرآن أو تأکل بہ أو فخر بہ ، رقم: ۸۲، صحیح مسلم:کتاب الزکاۃ ، باب التحریض علی قتل الخوارج ، رقم: ۱۹۹، جامع الترمذی:کتاب الفتن،باب فی صفۃ المارقۃ،رقم:۳۱، سنن ابی داود: کتاب السنۃ ، باب فی قتال الخوارج ، رقم ۱۷۲، سنن ابن ماجہ :کتاب المقدمۃ ، رقم: ۱۶۸)
۳۔ مشمر الأزار: ’’وہ (خوارج) بہت اونچا تہ بند یا پائجامہ باندھنے والے ہوں گے‘‘۔ (صحیح البخاری: کتاب المغازی ، باب بعث علی بن أبی طالب وخالد بن الولید رضی اللہ عنہما الی الیمن قبل حجۃ الوداع ، رقم : ۳۷۸، صحیح مسلم : کتاب الزکاۃ ، باب ذکر الخوارج وصفاتھم ، رقم : ۱۸۹)
۴۔ یخرج ناس من قبل المشرق: ’’(خوارج ) مشرق کی جانب سے نکلیں گے‘‘۔ (صحیح البخاری : کتاب التوحید ، باب قراء ۃ الفاجر والمنافق وأصواتھم وتلاوتھم لا تجاوز حناجرھم ، رقم:۱۸۷)
موجودہ عہد میں داعش کا ظہور اور ان کا مشرق وسطیٰ میں ابھرنا ، پھر مسلمانوں کے ساتھ برسرپیکار ہونا اور ایک ایسے علاقہ میں زور پکڑنا ، جہاں پہاڑی علاقے موجود ہیں اور جو لبنان سے قریب ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی میں شامل نظر آتا ہے۔ حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوارج کے بارے میں کوئی بات فرمائی ہے ؟ تو آپ نے ایک ہاتھ سے عراق کی طرف اور دوسرے ہاتھ سے شام کی طرف اشارہ کیا اور پھر عراق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں سے ایسے لوگ نکلیں گے ، جو اپنے سرمنڈائیں گے ، ان کی زبانوں پر قرآن ہوگا ؛ لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں جائے گا ، وہ اسلام سے ایسے نکلے ہوئے ہوں گے جیسے تیر اپنے کمان سے نکل جاتا ہے ،(بخاری شریف:کتاب استتابۃ المرتدین والمعاندین و قتالھم ، حدیث نمبر : ۶۵۳۵ ۔ اس حدیث میں اس بات کا واضح اشارہ موجود ہے کہ عراق اور شام خوارج کے فتنہ کا خاص مرکز بنے گا اور یہ فتنہ عراق کی طرف سے ابھرے گا۔
(بقیہ آئندہ)
URL to read its short version in English: https://www.newageislam.com/islamic-ideology/ghulam-ghaus,-new-age-islam/isis,-taliban,-al-qaeda-and-other-islamist-terrorists-are-kharijites?-an-analysis-of-40-major-characteristics-of-kharijites/d/106173
غلام غوث صدیقی دہلوی اسلامی صحافی ، انگریزی،عربی ،اردو زبانوں کے مترجم اور نیو ایج اسلام کے ریگولر کالم نگار ہیں۔ ای میل:ghlmghaus@gmail.com
URL for Part 1: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109905
URL for Part 2: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109918
URL: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109933
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism