احمد العرفج
09 مارچ 2018
آج کل ہر ایک کے دماغ میں یہی سوال گردش کر رہا ہے کہ: ہم کس طرح خوش ہو سکتے ہیں اور خوشی کے اسباب کیاہیں؟ لوگ غلطی سے خوشی کو تفریح، ہنسی اور مذاق کے ساتھ جوڑتے ہیں لیکن یہ چیزیں صرف عارضی آرام کا باعث ہو سکتی ہیں ، ان سے مستقل خوشی کا احساس نہیں ہو سکتا۔
انسانی ترقی کے ماہرین نے خوشی کے بہت سے بنیادی عوامل بتائے ہیں۔ سب سے پہلی بات انہوں نے یہ بتائی ہیں کہ تمام جذبات وائرس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جذبات متعدی ہیں، خواہ وہ مثبت ہوں جیسے خوشی کے جذبات ، خواہ وہ منفی ہوں جیسے اداسی اور مایوسی کے جذبات۔
وہ فلو کی مانند ایک فرد سے دوسرے میں پھیل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر جنازہ کے موقع ہر شخص غمناک ہوسکتا ہے کیونکہ لوگوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول میں اداسی اور دکھ کی کیفیت محسوس ہو سکتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کہیں بھی ایسی جگہ جائیں جہاں درد اور تکلیف ہو تو آپ ضرور اداسی محسوس کریں گے۔
یہی خوشی اور جوش و ولولہ جیسے مثبت جذبات کا بھی حال ہے، جو لوگوں کے درمیان آسانی سے پھیل سکتے ہیں جیسا کہ شادیوں اور پارٹیوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ چہرے کی کیفیت سے فوراً متاثر ہوسکتے ہیں۔
خوشی ایک ایسی شئی ہے جو ہم خود لا سکتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ، "علم ، سیکھنے کا ذمہ خود اپنے اوپر لینے، عاجزی ، اپنے اوپر عاجزی و انکساری وارد کرنے اور صبر ، اپنے اوپر صبر کی کیفیت کو وارد کرنے کا نام ہے"۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم بالکل اسی طرح سیکھنے کے ذریعے علم حاصل کرسکتے ہیں جس طرح ہم خوش رہ کر خوشی حاصل کرسکتے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر ہم اپنے ارد گرد مثبت فضاء تیار کر کے خوش رہ سکتے ہیں اور یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ ہم خوش ہیں اور خوشی محسوس کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ماخذ:
saudigazette.com.sa/article/530036/Opinion/Local-Viewpoint/The-secret-of-happiness
URL for English article: http://www.newageislam.com/spiritual-meditations/ahmed-al-arfaj/the-secret-of-happiness/d/114610
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism