New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 01:50 AM

Urdu Section ( 1 Feb 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Oppression and Aggression Has No Place in Islam جبر اور جارحیت کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں

عبد المعید ازہری ، نیو ایج اسلام

امن و آشتی، یکجہتی و ہم آہنگی کے مبلغ نبی نے کسی بھی طرح کے جبر و زور، جارحیت اور سختی کو سرے سے نکار اہے۔ اسے اسلام کا حصہ نہ مانتے ہوئے اپنے ماننے والوں کو اس سے دور رہنے کی تلقین و تعلیم دی۔ اسلام کا نام لیوا کوئی بھی فرد اگر کسی طرح کے تشدد اور جبر و ظلم میں ملوث ملتا ہے تو در اصل وہ پیغمبر اسلام کی تعلیم و تبلیغ کا باغی ہے۔

پیغمبر امن و امان صداقت وانسانیت اور ہم آہنگی و بقائے باہم کی علامت ہیں۔ جنہوں نے سچے مومنوں کوجبر و ظلم،تشدد،تردد، تانا شاہی،استحصال اور جارحیت کے استعمال سے روکا( جو لوگ غیر قانونی معاملات کرتے ہوں، اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تشدد کرتے ہوں، کمزو،غریب اور ضرورت مند پر ظلم کرتے ہوں، وہ چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم،42:38)۔ فرمان نبی: ''ایک آدمی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا ہے جو خود پیٹ بھر کھانا کھاتا ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا رہ جائے‘‘۔

خالق کائنات نے قرآن کریم میں اپنے رسول کی تعریف اس طرح بیان فرمائی ہے:

آپ نبیوں میں بہترین نمونہ ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جو اللہ تعالی اور آخری دن میںیقین رکھتے ہوں اور اللہ تعالی کو بہت یاد کرتے ہوں(سورت الاحباب)

رسول اللہ نے اپنی زندگی میں ہر کرداربحسن و خوبی نبھایا۔ آپنے انتہائی راستبازی اور صداقت کے ساتھ لیڈرشپ کی ذمہ داری نبھائی،ایک شوہر،والد، رشتہ دارہیں اوربہتر دوست ہر رشتے کو احترم بخشا ۔آپ ہمیشہ اپنے دشمنوں کے ساتھ صبراور صلہ رحمی کے ساتھ پیش آئے۔آپ کو ایک مرتبہ معلوم ہوا کہ مکہ میں آپ کا قیام انتشار کا سبب بن سکتا ہے تو آپ امن کے ساتھ مدینہ منتقل ہوگئے ۔ پریشانی کے 20 سال بعد مکہ واپس لوٹے۔آپ نے مکہ میں امن قائم کیااور سابق دشمنوں کے لئے معافی کا اعلان کرتے ہوئے شفقت اور رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے ہمیشہ انصاف کیا۔ چاہے وہ سماجی ہو، سیاسی ہویا پھر اقتصادی ہو۔آپ نے کبھی ناانصافی اور ظلم نہیں کیا اور نہ ہی کبھی اس کی اجازت دی۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/oppression-aggression-no-place-islam/d/117613


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..