عامر رضا حسین
23 نومبر 2012
عاشورہ ، محرم کی دسویں تاریخ کو پوری دنیا میں مسلمان پیغمبر اسلام کے نواسے کی المناک موت کا غم مناتے ہیں جنہیں حضرت معاویہ رضی اللھ عنہ کے بیٹے یزید نے ساتویں صدی عیسوی میں ان کے اہل خانہ سمیت قتل کر دیا تھا ۔
اس دن حنفی ، مالکی ، شیعہ اور سنی سمیت تمام مذاہب کے لوگ امام حسین کی موت کا غم مناتے ہیں ۔امام حسین نے ہمیں اپنے دھرم کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کرنے اور معصوموں کی جان نہ لینے کی تعلیم دی ہے ۔امام حسین کا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس میں کہ قربانی پیش کرنا زندگی کا ایک اصول تھا ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری وفات کے بعد انہون نے دیکھا کہ ان کی ماں کو ان کے والد ذریعہ زد و کوب کیا گیا ہے ۔ ان کی موت اس گہرے زخم کی وجہ سے ہو گئی جو انہیں اس وقت پہنچا تھا جب ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور ان کے گھر کا دروازہ جل اٹھا تھا ۔ انہوں نے نماز فجر کی امامت کرتے ہوئے اپنے والد حضرت علی کی شہادت کو دیکھا تھا ۔وہ اپنے بھائی حسن کے بستر کے پہلو میں کھڑے ہو گئے جب ان پر معاویہ کی ایماء پر دئے گئے زہر کا دردناک حملہ ہوا ۔ اسلام پر یہ دہشت گردی کا پہلا حملہ تھا ۔
لہٰذا جب 680 صدی عیسوی میں دس محرم الحرام کو انہوں نے اپنے خاندان اور 72 دوستوں کے ساتھ یزید کے جنگلی بھیڑیوں کا سامنا کیا تو اسے شہادت کی ایک لمبی روایت کا منتہائے کمال مانا گیا ۔ یزید ی فوج نے انتہائی بزدلانہ حرکتوں میں سب سے پہلے امام حسین کے خیمے کے لئے کھانا اور پانی بند کر دیا اورسات دنوں کے بعد انہوں نے بھوکے پیاسے امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا ، ان کے مال و اسباب کو لوٹ لیا ، ان کے خیموں میں آگ لگا دیا اور ان کی عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا دیا ۔
ان کی شجاعت کی داستان
لہٰذا ہر سال محرم کی پہلی تاریخ سے حسینی شجاعت کی داستانیں اور ان کے خاندان کی بہادری کے قصے بیان کئے جاتے ہیں جن سے لاکھوں دردمند آنکھوں میں آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ امام حسین کے نوجوان بیٹے علی اکبر کی بہادری ، ان کے بھتیجے حضرت قاسم کی دلیری ، ان کی بہن کے بچے عون و محمد کی شجاعت اور ان کے ساتھیوں سعید ، ظہیر اور حبیب وغیرہ کی شجاعت بھی داستان اور امام حسین کے چھ مہینے کے بیٹے پیاسے علی اصغر کی دل دہلا دینے والی داستان جنہیں یزیدی فوج کے ایک سپاہی نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
پیاس کی چیخیں
لیکن سب سے بڑی جوانمردی اور شجاعت بھری داستان امام حسین کے سوتیلے بھائی اور ان کی فوج کے سپہ سالار قمر بنی ہاشم ابوالفاضل عباس کی ہے جنہوں نے امام حسین کے خاندان کی حفاظت میں اپنی دونوں ہاتھیں کھو دیں اور اور اس کے بعد امام حسین کے بچوں کے لئے پانی لانے کی کوشش میں اپنی جان بھی کھو دی ۔ جب اپنی بھتیجی، امام حسین کی تین سالہ بیٹی سکینہ کی حالت ان سے دیکھی نہ گئی تو انہوں نے تن تنہا اس ندی تک رسائی حاصل کر لی جس پر یزید کی فوج نے قبضہ کر رکھا تھا ،پھر جب وہ مشکیزہ میں پانی بھر کر واپس لوٹ رہے تھے تو انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ کھو دیااور اس کے بعد بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنا داہنا ہاتھ بھی گنواں دیا ۔ پھر اس کے بعد انہوں نے اس مشکیزے کو اپنی دانتوں سے دبا لیا لیکن ایک مہلک تیر ان کے مشکیزہ سے آکر لگا اور سارا پانی بہہ گیا ۔ حضرت عباس کی جینے کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں اور انہوں نے امام حسین کی گود میں اپنا دم توڑ دیا ۔
امام حسین کی وفات بھی اسی دوپہر کو ہوئی لیکن ان کے زخمی سر کے لئے اب کوئی گود نہیں بچی تھی ۔ان کے جسم کو بری طرح سے مسخ کر دیا گیا ، ان کے سر کو تن سے جدا کر دیا گیا اور ان کے بے جان جسم کو گھوڑوں کی ٹاپوں سے روند کر کربلا کے تپتے ہوئے سحراء میں چھوڑ دیا گیا ۔ لیکن شہادت سے ان کے پیغام کو حیات جاوداں حاصل ہو گئی جس کی اشاعت پوری دنیا میں ان کی بہن حضرت زینب نے کی ۔
ان چودہ سو سالوں میں امام حسین کی شہادت پوری دنیا کے مظلوموں کی علامت بن گئی ہے۔
(انگریزی سے ترجمہ : مصباح الہدیٰ ، نیو ایج اسلام)
ماخذ: http://www.speakingtree.in/spiritual-articles/epics/the-sacrifice-of-husain
URL:
https://newageislam.com/islamic-history/martyrdom-hussain-symbol-oppressed-people/d/9434
URL:
https://newageislam.com/urdu-section/martyrdom-hussain-symbol-oppressed-people/d/34783