New Age Islam
Mon Mar 27 2023, 10:45 AM

Urdu Section ( 15 Apr 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Inviting People to God دعوت الی اللہ ہی حقیقی اسلامی سرگرمی ہے

 

نیو ایج اسلام کے لئے مولانا وحید الدین خان

13 اپریل، 2015

ہجرت کے 5ویں سال میں اسلامی تاریخ میں احزاب کے نام سے مشہور ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ عمائدین قریش مدینہ پر حملہ کرنے کی غرض تقریباً 12 ہزار سپاہیوں پر مشتمل ایک لشکر جرار لیکر نکلے۔ لیکن حالات ایسے ہو گئے  کہ جنگ کی نوبت پیش نہیں آئی۔ اور اس طرح، قریش کی فوج واپس لوٹ گئی۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو کچھ ایسی نصیحت فرمائی جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے: ‘‘احزاب کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابیوں سے فرمایا؛ اب سے وہ ہماری طرف نہیں بلکہ ہم ان کی طرف پیش قدمی کریں گے، اور ہم ان کی سمت میں قدم آگے بڑھائیں گے"۔ (بخاری)

اس حدیث میں منقول لفظ "غزوہ" سے مراد جنگ نہیں، بلکہ اس سے ‘عمل یا پیش قدمی کرنا’ مراد ہے، جیسا کہ یہ حدیث میں مذکور لفظ ‘نسرو’ سے واضح ہے۔ اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اب ہمارے منصوبوں میں ایسی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں کہ اب ان کی جانب سے پیش قدمی نہیں کی جائے گی، بلکہ پیش قدمی اب اہل ایمان کی جانب سے کی جائے گی۔ تاریخ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ احزاب کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے لیے کوئی بھی منصوبہ تیار نہیں کیا تھا۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پرامن دعوت کا منصوبہ بنایا تھا۔ لہذا، اس حدیث میں جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ اب پیش قدمی مومنوں کی جانب سے کی جائے گی تو اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کوئی جنگ یا پر تشدد کارروائی نہیں تھی بلکہ اس سے مراد دعوتی سرگرمیاں تھیں۔

یہ اسلام کا ایک ابدی اصول ہے۔ اسلامی سرگرمیوں کی بنیاد محض دعوت پر ہے۔ اسلام کے تمام مقاصد کا حصول صرف دعوت کے ذریعے ہی ہوا ہے۔ اگر اسلام میں کبھی جنگ ہوئی بھی ہے تو اس کی وجہ صرف ناگزیر دفاعی وجوہات اور استثنائی صورت حال ہے۔ اسلام یقینی طور مسلمانوں کو ان کی جانب سے اقدامی جنگ کی اجازت کبھی نہیں دیتا ہے۔

اسلام کا اصل مقصد لوگوں کو خدا کی طرف بلانا ہے۔ اور دعوتی کام صرف پرامن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے معمول کے مطابق حالات میں ہی کیا جا سکتا ہے۔

اسلام کا مقصد لوگوں کی ذہنیت کو بدلنا ہے۔ اس کے اہداف میں جنگ چھیڑنا اور سیاسی اقتدار حاصل کرنا شامل نہیں ہے۔ اس کا واحد مقصد لوگوں کو کہیں اور کے بجائے صرف جنت کی طرف لے جانا ہے۔

 URL for English article: https://newageislam.com/islamic-ideology/islamic-activism-inviting-people-god/d/102434 

 URL: https://newageislam.com/urdu-section/inviting-people-god-/d/102495


Loading..

Loading..