The 789th annual URS celebrations of Hadhrat Khwaja Moinuddin Chishti in Ajmer got underway on Tuesday which has been attended by about 2.5 lakh devotees. The Urs rituals started after the morning prayers. Thousands of pilgrims had been waiting for the opening of the Jannati Darwaza which is opened on four occasions in a year. During the Urs which lasts for six days, the devotees recite the Holy Quran and pray.
Source: Sahafat, New Delhi
اجمیر میں عرس غریب نواز کی
تقریبات کا آغاز
پاکستانی زائرین عرس کو کم
ویزے دینے کی وزیر مذہبی امور سعید کاظمی کو شکایت
رپورٹ
اجمیر ،15جون (اے یو ایس)
یہاں خواجہ معین چشتی کے 789ویں سالانہ عرس کی شرکت کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے اب
تک ڈھائی لاکھ عقیدت مندر اجستھان کے اس شہر میں پہنچ چکے ہیں عرس تقریبات کا آغاز آج صبح فجر کی نماز کے بعد شروع ہوگئی ہیں۔
درگاہ شریف میں سیکڑوں ہزاروں عقیدت مند ‘‘جنتی دروازہ ’’ کھلنے کے منتظر ہیں جو سال
میں صرف چار بار کھولا جاتا ہے ۔تمام زائرین اور عقیدت مند نہایت بے صبری سے جنتی دروازے
کےکھلنے کا انتظار کررہے ہیں ۔ کنوینر حسنین ہاشمی نے بتایا کہ یہ ‘‘جنتی دروازہ’’
خواجہ معین چشتی سے تعلق رکھتا ہے جنہوں نے فرمایا تھا کہ جو کوئی بھی سات بار اس دروازے
سے ہوکر گذرے گا اسے حج کاثواب نصیب ہوگا ۔خواجہ صاحب کے عرس کےدوران سال میں چار بار
یعنی عید الفطر، عید الضحیٰ میں اسے کھولا جاتا ہے ۔ عقیدت مند درگاہ میں تلاوت قرآن
پاک کرتے ہیں او ر دعائیں مانگتے ہیں ۔ عرس کی تقریبات چھ روز تک جاری رہتی ہیں ۔
خواجہ صاحب 52سال کی عمر میں
1190میں فارس سے اجمیر میں تشریف لائے تھے اور یہاں چشتیہ سلسلہ کی بنیاد رکھی تھی۔
عرس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مند اجمیر
آرہے ہیں پاکستان سے تقریباً دوہزار زائرین کی عرس میں شرکت متوقع ہے۔ راجستھان سرکار
نے عرس کے موقع پر اجمیر شہر کو آٹھ سیکٹروں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک سیکٹر کا
انچارج ایک اعلیٰ افسر ہوگا ۔ زائرین کی سہولت کے لئے شہر ی انتظامیہ نے واٹر پروف
خیموں ،عارضی ڈسپنسریوں، پینے کے پانی اور عارضی بیت الخلا قائم کئے جانے کے بند وبست
کئے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی نقل و حمل کو معمول کے مطابق رکھنے کے لئے زبردست انتظام
کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان نے حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانیوں کو
اجمیر شریف میں مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے زیادہ سے زیادہ ویزے
جاری کرے۔ پاکستان نے کہا کہ حکومت ہند کے اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے
عمل کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
یاد رہے کہ پاکستان سے ہر
سال ہزاروں کی تعداد میں زائرین اجمیر شریف پہنچتے ہیں اور اب تک 500پاکستانی زائرین
عرس میں شرکت کیلئے خواجہ کے دربار میں پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے وزیر برائے مذہبی
امور حامد سعید کاظمی نے جو عرس تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستانی وفد کی
قیادت کررہے ہیں ، کہا کہ حکومت ہند نے صرف 500ویزے جاری کئے ہیں جو ناکافی ہیں جبکہ
اس کے برعکس پاکستان ہندوستان کے سکھوں اور ہندوؤں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات
کی زیارت کیلئے ہزاروں ویزے جاری کردیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی خواجہ
کے دربار میں حاضری دینے کے متمنی رہتے ہیں لیکن قلیل تعداد میں ویزے جاری کئے جانے
کی وجہ سے انہیں مایوسی ہوتی ہے۔ کاظمی نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان ویزوں کی تعداد
500سے بڑھاکر 2ہزار یا اس سے زائد کردیتا ہے تو پاکستانیوں کو ایک مثبت پیغام پہنچے
گا اور ہند۔ پاک امن عمل کو استحکام ملے گا۔کاظمی نے کہا کہ وہ پاکستانی زائرین کی
تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے مزید ویزے جاری کرنے کی ہندوستانی حکام سے ملاقات کرکے
درخواست کریں گے۔
URL: https://newageislam.com/urdu-section/the-beginning-annual-urs-festival/d/3002