New Age Islam
Mon Feb 17 2025, 12:07 AM

Urdu Section ( 22 Jun 2010, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Need To Propagate Sufi Messages صوفیہ کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت

There is a need to popularise the message of the sufis --Tejender Khanna

The Lieutenant Governor of Delhi Mr Tejender Khanna said that the message of the great sufi saints needed to be spread as they preach humanity and peace. A mehfil-e-sama(qawwali session) was organised by the Hasan Ara Trust at the India Habitat Centre coinciding with the Urs of Hadhrat Khwaja Moinuddin Chishti in which Mr Khanna was the chief guest. The renowned sufi singer and musician Adil Hussaini Haidrabadi presented the mystic verses of Maulana Rumi, Amir Khusrau, Bulle Shah, Kabir and other sufi poets and spellbound the audience. In her inaugural speech, the Chief Minister of Delhi, Sheila Dixit said that mysticism built bridges and there was a need to spread the message of peace the sufi saints.

On this occasion, Singer Adil Husseini was conferred the Amir Khusrau Fakhre Hind Award.

Source: Hamara Samaj, New Delhi

URL: https://newageislam.com/urdu-section/need-propagate-sufi-messages-/d/3034

 

تیجندر کھنہ

صدائے صوفی کی عنوان سے محفل سماع کا انعقاد

نئی دہلی : صوفیائے کرام کے پیغامات اور تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں پیغام انسانیت موجود ہے جو امن و امان کی دعوت دیتا ہے۔ان خیالات کااظہار لیفٹیننٹ گورنر تیجندر کھنہ نے کیا۔وہ حسن آر ا ٹرسٹ کے زیر اہتمام انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں دیر رات خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی مناسبت سے منعقد صدائے صوفی کے عنوان سے محفل سماع (قوالی )میں بطور مہمان خصوصی اپنے تاثرات پیش کررہے تھے۔ اس میں ملک کے نامور صوفی موسیقی کار عادل حسینی حیدر آباد ی نےمولانا روم، امیر خسرو، بلے شاہ، کبیر اور دیگر صوفیائے کرام کا کلام پیش کر کے سامعین پر وجد طاری کردیا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ شیلا دکشت نے کہا کہ تصوف دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے اور صوفیائے کرام نے جو امن کا پیغام دیا ہے دورِ حاضر میں اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے اگر یہ پیغام دنیا میں عام ہوگا تو دنیا میں امن قائم ہوجائےگا۔ گورنر تیجندر کھنہ نے گروگوبند سنگھ بلے شاہ اور حضور پاک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کےلئے ہر مذہب نے حکم دیا ہے اورہر مذہب انسانی خدمات کا پیغام دیتا ہے اس لیے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدائےصوفی کے عنوان سے منعقد اس تقریب میں کلا سیکل سنگر عادل حسین کو امیر خسرو فخر ہند ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ عادل حسینی حیدر آبادی نے اللہ ہو اللہ ہو سے اپنے کلام کا افتتاح کیا۔ مہمانان کا استقبال حسن آرا ٹرسٹ کے صدر ظہیر زیدی نے کیا ۔ اس جشن میں یعقوب قریشی الیکشن کمشنر سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار ایم سی ڈی کےچیئر مین ایم مہرانے شرکت کی۔ مہمان کا شکریہ ڈاکٹر محسن ولی نے کیا۔ نظمات کے فرائض سلیم امروہوی نے انجام دئے ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ ساتھ سابق وزیر ہند، ممبر آف پارلیمنٹ ،سینئر ڈپلومیٹس ،سینئر بیورو کٹس نے شرکت کی منتظمین میں حیدر کمال نقوی ،فہیم حیدر اور علی عابدی موجودتھے۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/need-propagate-sufi-messages-/d/3034

Loading..

Loading..