certifired_img

Books and Documents

Urdu Section (30 Aug 2016 NewAgeIslam.Com)



It Is True That ‘Terrorism Has No Religion’ یہ سچ ہے کہ 'دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے' لیکن اسلام کو جدیدیت کوگلے لگانا ہی ہوگا

 

 

 

راکیش سنہا

18 جولائی 2016 ء

داعش کے ایک نقشے میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کو جلد ہی اس کے سربراہ البغدادی کے کنٹرول میں دکھا یا گیا ہے۔داعش کے سرکاری جریدےدابق میں1920 کی دہائی میں ترکی میں خلافت کے خاتمے کے خلاف "ہندوستانی مسلمانوں کے شاندار کردار"کا ذکر کیا گیا ہے۔ خراسان کے امیر حافظ سعید خان نے دابق کے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان میں "مسلمان جلد ہی خلافت کی توسیع کے بارے میں خوشگوار خبر سنیں گے"۔ تاہم، اس طرح کی باتوں سے ہندوستانی مسلمانوں پر کوئی اہم اثر مرتب نہیں ہو سکا۔ لیکن داعش نے اپنے اس بیان سےچند سو ہندوستانی مسلم نوجوانوں کو اپنے جال میں ضرور پھنسایا ہوگا۔ان کی تعداد چھوٹی ہو سکتی ہے لیکن یہ تشویش کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔

یہاں،مسلم علماء اور اشرافیہ دونوں کا کردار یکساں طور پراہم ہے۔ دیوبندجیسے مدارس کوداعش کے ذریعہ مذہبی نصوص کی غلط تشریحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہمات کی قیادت کرنی چاہئے۔ چیلنج اور خطرات دونوں مسلم معاشرےکے اندر ہی موجود ہیں۔

یہ سچ ہے کہ 'دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے'۔ لیکن اس سے ہمیں درپیش اسلامی دہشت گردی کے پیچیدہ مسئلے کا حل نہیں ملنے والا ہے۔جب تک مسلم معاشرہ ان مسائل کو تسلیم نہیں کرتا تب تک ایسے عناصر مسلم نوجوانوں کے سادہ ذہنوں میں اپنی بیج بوتے رہیں گے۔ اقلیتی اداروں اور خاص طور پر مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کواسلام کی ایسی درست تشریحات کے ذریعہ داعش کو بے نقاب کرنا چاہئے جن میں جدیدیت پر زور دیا گیا ہو اور داعش جیسی تنظیموں کےمظالم کو بے نقاب کیا گیا ہو۔ ان قلیل مدتی اقدامات کے علاوہ، انہیں بالعموم دور حاضر کےتناظر میں اسلام کی مذہبی تفہیم کا ازسرنو جائزہ بھی لینا ہوگا۔

دوسرے تمام مذاہب نے اپنے صحیفوںمیں تخفیف اور تحریف پیدا کر کے بھی خود کی اصلاح۔ دو اسلامی تصورات ’’جہاد اور کافر‘‘ کی تشریح ایک انتہائی اعتدال پسند اندازسے لیکر ایک انتہائی شدت پسندانہ انداز تک میں کی گئی ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر ہندوستانی مسلم مدارس کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔اس کا ایک اور حل سیکولر تعلیم بھی ہے۔مشترکہ اسکول کی تعلیم باہمی ہمدردی اور خیر سگالی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ کئی مدرسوں کی تعلیمات بنیاد پرستی کا باعث ہوتی ہیں۔ مساجد میں علماء اپنےوعظ و خطبات میں اکثر ہندوستانی مسلمانوں کی محرومی،ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کی مظلومیت کے تصور پر زور دیتے ہیں۔یہ بنیاد پرستی کے لیےمناسب بنیادیں پیدا کر سکتا ہے۔اسے روکا جانا ضروری ہے۔

ترکی میں دینیات کے نام سے مشہورمذہبی امور کے محکمےعلماء کو مذہبی امور میں بالکل آزادانہ اختیارات نہیں دیتے ہیں۔یہ مساجد میں دیئے جانے والے خطاب کے ہر لفظ کی تحقیق کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں مسلم بنیاد پرستی کی خرد عناصر کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔خطرات میں اس وقت اضافہ ہو جاتا ہے جب ملکی سیاست دہشت گردی کو اپنی پناہ دیتی ہے۔ مثال کے طور پر، مارکسی مورخ عرفان حبیب، کانگریسی لیڈر غلام نبی آزاد یامجلس اتحاد المسلمین کےرہنما اویسی جیسے لوگوں آر ایس ایس کا موازنہ داعش کے ساتھ کرتے ہیں۔کیا اس سے بھی بڑاکوئی تمسخرہو سکتا ہے؟ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے اس وقت دہشت گردوں کو عزت ملتی جب وہ سیاسی مباحثے کا مرکز بنتے ہیں، جو آگے چل کر پولرائزیشن کی وجہ بنتی ہے۔ لہذا، اس کا حل اس پر میڈیا میں یہ بحث و مباحثہ کرتے ہوئے دہشتگردی اور ضبط نفس پر اتفاق رائے کی تعمیر میں مضمر ہے۔داعش سے خطرے سے نمٹتے ہوئے بالعموم شہری معاشرے اوربالخصوص مسلمانوںکو کوئی عمومی طریقہ کار نہیں اپنانا چاہئے۔

ماخذ:

outlookindia.com/magazine/story/islam-has-to-embrace-the-modern-examine-its-theology-afresh/297493

URL for English article: http://www.newageislam.com/ijtihad,-rethinking-islam/rakesh-sinha/it-is-true-that-‘terrorism-has-no-religion’-but-islam-has-to-embrace-the-modern,-examine-its-theology-afresh/d/107930

- See more at: http://newageislam.com.sultan09.arvixevps.com/ijtihad,-rethinking-islam/it-is-true-that-%E2%80%98terrorism-has-no-religion%E2%80%99-but-islam-has-to-embrace-the-modern,-examine-its-theology-afresh/d/107930#sthash.joBHIHfQ.dpuf

URL for this article: http://www.newageislam.com/urdu-section/rakesh-sinha,-tr-new-age-islam/it-is-true-that-‘terrorism-has-no-religion’--یہ-سچ-ہے-کہ--دہشت-گردی-کا-کوئی-مذہب-نہیں-ہے--لیکن-اسلام-کو-جدیدیت-کوگلے-لگانا-ہی-ہوگا/d/108401

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 




TOTAL COMMENTS:-    


Compose Your Comments here:
Name
Email (Not to be published)
Comments
Fill the text
 
Disclaimer: The opinions expressed in the articles and comments are the opinions of the authors and do not necessarily reflect that of NewAgeIslam.com.

Content