FOLLOW US:

Books and Documents
Urdu Section (07 Feb 2012 NewAgeIslam.Com)
فرقہ پرست طاقتیں پی چدمبرم سے نالاں

ظفر آغا

شکر ہے خدا کا کہ ٹوجی معاملہ میں پی چدمبرم کو عدالت سے راحت مل گئی ۔ذرا تصور کیجئے کہ اگر عدالت پی چدمبرم کے خلاف فیصلہ دے دیتی تو کیا ہوتا؟ ظاہر ہے کہ پی چدمبرم کو وزارت داخلہ سے مستعفیٰ ہونا پڑتا ۔اگر چدمبرم وزیر داخلہ نہ رہتے تو ہندوسانی مسلمان کا کیا حشر ہوتا ؟ ان کا وہی حشر ہوتا جو بٹلہ ہاؤس کے وقت تک ہندوستان کے کونے کونے میں ہورہا تھا ، یعنی سارے ملک میں آئے دن بم دھماکے ہوتے رہتے اور جگہ جگہ سے ہندوستانی نوجوان جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیجے جاتے ۔میڈیا کبھی اعظم گڑھ تو کبھی مالیگاؤں جیسے شہروں کو آتنگ گڑھ کا لیبل لگاتار ہتا اور ڈر سے سہمے مسلمان کے سر پر دہشت گردی کی تلوار لٹکتی رہتی ۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر تک ہندوستان کا مسلمان دہشت گرد ٹھہرادیا گیا ۔جگہ جگہ بم دھماکے ہونے کی وارداتیں ہوتی تھیں ۔میڈیا میں فوراً مسلم مجاہدین جیسی دہشت گرد تنظیموں کاشور مچ جاتا تھا اور پوری مسلم قوم کے سرپردہشت گردی کی تلوار لٹک جاتی تھی ۔پھر مسلمان کو غیر مسلم دہشت گرد کیوں نہ تصور کرتے۔کبھی القاعدہ کے لوگ جہاد کے نام پر ویسے ہی دہشت گرد حملے دنیا بھر میں کررہے ہوتے تھے توکبھی پاکستانی دہشت گرد ممبئی میں گھس کر تاج ہوٹل اور وی ٹی اسٹیشن پر حملہ آور ہوتے نظر آتے  تھے۔ ایسے ماحول میں بس کہیں بھی ایک بم دھماکہ ہوتا اور میڈیا پر مسلم مجاہدین جیسی تنظیم کا شور مچتا تو یہ فطری تھا کہ ہر دماغ میں یہ شک پیدا ہوتا تھا کہ اس معاملے میں ضرور مسلمان ہی شامل ہوں گے ۔کیونکہ ہر آدمی امریکہ کے 11/9حملے سے تاج ہوٹل ممبئی حملوں تک کے تناظر میں فوراً یہی سوچتا تھا کہ مسلمان تو ہوتے ہی دہشت گرد ہیں، ا س لئے جو ابھی بم دھماکہ ہوا ہے اس میں بھی مسلم دہشت گرد ضرور شامل ہوں گے۔

عالمی سطح پر دہشت گردی کے شور میں مسلمانوں کے بارے میں ہندوستان میں بھی یہی عام رائے بن گئی تھی ۔ پی چدمبرم کا کمال یہ ہے کہ چدمبرم نے بطور وزیر داخلہ مسلمانوں کی اس امیج کو توڑ دیا۔ وہ کیسے ؟ بٹلہ ہاؤس واقعہ تک اس ملک کے کسی کونے میں کوئی بم دھماکہ ہوتا تھا تو بس مسلمان کا نام آتا تھا، لیکن بٹلہ ہاؤس واقعہ کے کچھ ہی عرصے بعد جب چدمبرم وزیر داخلہ ہوگئے تو ان کی زیر نگرانی وزارت داخلہ کے زیر نگیں ممبئی پولس نے ہندوستان کو دہشت گردی کا ا یک نیا روپ پیش کردیا اور وہ دہشت گردی کا نیا چہرہ تھا سادھوی ، رتھمبرا اورسوامی اسیما نند جیسوں کا ۔ گیروے کپڑوں میں ملبوس یہ وہ افراد تھے، جن کا تعلق کبھی سنگھ پریوار سے رہ چکا تھا ۔ اب ملک میں اسی میڈیا جس نےکبھی اعظم گڑھ کو آتنگ گڑھ کہا تھا، نئے دہشت گردی کے رنگ کو ‘ہندودہشت گردی’ کا نام دے دیا۔ حالانکہ یہ بات غلط تھی۔ دہشت گردی تو بس دہشت گردی ہوتی ہے ۔ اس کا کسی مذہب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔بہر کیف ،سادھوی ، رتھمبراجیسوں کے پکڑے جانے کے بعد ملک میں دہشت گردی کا ایک نیا روپ ابھر کر سامنے آیا ، اب محض سادھوی پر ہی انگلی نہیں اٹھی ،بلکہ میڈیا نے اس معاملے میں سنگھ کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا شروع کردیا ۔ پھر چھان بین شروع ہوئی اور اب تو ملک کے سامنے دہشت گردی کی ایک دوسری ہی کہانی سامنے آئی ۔ وہ کہانی یہ تھی کہ وہ اورنگ آباد بم دھماکہ ،مکہ بم دھماکہ یا پھر سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ ،ان سب معاملوں کا مسلمانوں سے کوئی لینا دینا تھا ہی نہیں ۔

اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ وہ مسلم قوم جو اب تک عام رائے میں دہشت گرد اور جہادی تھی، اب اس کے لئے خیال بدلنے لگے ۔اب جو بم دھماکے ہوئے اس میں مسلم مجاہدین جیسی تنظیموں کا شور مچا ،لیکن پوری قوم کے سرپر دہشت گردی کی تلوار نہیں لٹکی ۔مسلمانوں کے بارے میں یہ تبدیلی کیسے ہوئی؟ کہنے کو تو سادھوی ،رتھمبرا جیسوں کو دہشت گردی کے معاملے میں گرفتار کرنے والے کا نام تھا ہیمنت کڑکڑے ، وہ ممبئی دہشت گرد حملوں میں مارے بھی گئے ،لیکن ہیمنت کرکرے اورنگ آباد معاملے کی چھان بین کرنے کافیصلہ کرنے والی شخصیت کا نام پی چدمبرم تھا۔ لب لباب یہ کہ بٹلہ ہاؤس معاملے کے بعد سونیا گاندھی او رمنموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اے سرکار نے یہ سیاسی فیصلہ کیا کہ ملک میں مسلمانو ں کے خلاف دہشت گردی کی جو الزام تراشی چل رہی ہے، اس پر روک لگنی چاہئے اور یہ روک وزیر داخلہ کے علاوہ اور کوئی نہیں لگاسکتا تھا، چنانچہ اس فیصلے کے بعد وزارت داخلہ کے عہدے پر پی چدمبرم جیسا ایک سیکولر شخص فائز کیا گیا، جس نے ہیمنٹ کرکرے جیسے افسر کو استعمال کر کے ملک کو دہشت گردی کا ایک نیا چہرہ پیش کردیا۔ جس کے بعد مسلمان کے سر سے دہشت گردی کی تلوار اتر گئی ۔تب ہی تو آج اگر بم دھماکہ ہوتا بھی ہے تو ملک کی فضا نہیں خراب ہوتی۔

ظاہرہے کہ یہ بات ان فرقہ پرست ہند وتنظیموں کو پسند نہیں آئی ہوگی، جو سادھوی ،رتھمبرا او رسوامی اسیما نند جیسوال کا استعمال کر کے مسلمانو ں کو بدنام کررہی تھی ۔اب ان تنظیموں کے سامنے یہ سوال تھا کہ اس فضا کو اس وقت تک نہیں بدلا جاسکتا ہے ، جب تک پی چدمبرم کو وزارت داخلہ کے عہدے سے باہر نہیں کیا جائے۔ اب انہی فرقہ پرست طاقتوں نے چدمبرم کے خلاف سازش رچی ۔ٹوجی معاملہ ایک ایسا معاملہ تھا کہ جس پر سارے ملک میں حکومت کے خلاف فضا بن چکی تھی۔ اب فرقہ پرست تنظیموں کے نور نظر سبرامنیم سوامی وزیر داخلہ کے خلاف  عدالت پہنچے ۔یہ وہی سبرامنیم سوامی ہیں ، جنہوں نے ابھی حال ہی میں صرف مسلمانوں ہی نہیں ،بلکہ اسلام کے خلاف بھی ایک نفرت انگیز مضمون ایک انگریزی اخبار میں شائع کیا۔ اس سلسلے میں سوامی کے خلاف عدالت میں سنوائی چل رہی ہے۔ الغرض ،عدالت نے سوامی کے خلاف چدمبرم کی اپیل رد کردی اور چدمبرم اس معاملے میں بری ہوگئے۔

گزشتہ تقریباً سات برسوں میں کانگریس نے مسلمانوں کو دوبڑی راحت دی ہے ، اولاً ،اب ملک میں کہیں بھی بڑے مسلم مخالف فساد نہیں ہوتے۔ اگر ہوتے بھی ہیں تو ان پر چوبیس گھنٹے میں روک لگ جاتی ہے اور افسروں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے، جیسے کہ راجستھان میں ہوا۔ پھر حملے کے بعد مسلمانوں کے سرپر جو دہشت گردی کی تلوار لٹکی تھی، وہ بھی سادھوی جیسوں کی گرفتاری کے بعد اتر گئی ۔ ان دونوں ہی معاملوں میں بحیثیت وزیر داخلہ پی چدمبرم کا کردار نمایا ں ہورہا ہے ۔فرقہ پرست طاقتیں اسی وجہ سے بے دخل کرنا چاہتے تھے ،لیکن عدالت کے فیصلے کے بعد چدمبرم بچ گئے اور اس فیصلے نے مسلمانوں کے لئے بڑی راحت کا سامان پیدا کردیا۔

بشکریہ:  راشٹریہ سہارا ، نئی دہلی

URL:

http://www.newageislam.com/NewAgeIslamUrduSection_1.aspx?ArticleID=6574

 



TOTAL COMMENTS:-   7
  • Satwa says: ''Dead can come to anybody but the question learn''. Now what do I make ou t of it, Satwa. Gaonwalon, koi samjhao isko, that there is no great wisdom in being able to understand what you write. It has to be intelligible to others too. As for your information, you are coward as well as fool and smart Hindus have surged much ahead of you in terms of their ability to influence the world. Also check your info on LTTE.
    By sadaf - 2/15/2012 10:23:22 AM
  • Fools venture the place where wise dread. Human nature is to learn from mistake and correct it. India went into lanka and suddenly LTTE and srilanka become friends and india was outsider.

    So you must be careful about the same. Dead can come to anybody but the question learn. If rational is cowardice, i am a coward and brashness and foolishness is brave you are brave.

    India assist bengali muslim to get out of the clutches of Punjabi Muslim of Pakistan. What is that it is getting back from Bangladesh muslim ??

    Manufacture terrorism in the name of the religion and export to HINDU India. I am not saying, it is the training that is imparted to the jihadi by the Muslim fundamentalist organization in Bangladesh.

    By satwa gunam - 2/15/2012 8:33:36 AM
  • So Satwa is more concerned about addition of few lakh more Muslims from Maldives in India, than he is concerned that India would be otherwise seen as a soft nation, if it doesn''t assert its regional leadership. Shame on your patriotism Satwa and shame on your cowardice. You got scared with Rajiv''s murder, interestingly same Rajiv whom you despise so much.
    By sadaf - 2/14/2012 2:12:54 PM
  • Hindu fundamentalism has grown as per Satwa's admission, even though Satwa is too insignificant to be taken seriously whether he speaks right or wrong. His sayings are all Doodh-Bhaat. But yes we know Hindu fundamentalism has grown in recent times. And since India has strong presence of Hindus, and their fundamentalist like RSS have grown in strength, their fundamentalism is growing to destroy India only. May be, let me emphasize, may be, it is Muslim conspiracy, those Muslims, anti-India ones, who want to destroy India by fueling Hindu fundamentalism. What do you say Satwa?
    But apart from this speculation, let us understand a scenario, where such anti-India Muslims, if they exist, and Satwa, given his bias, will readily agree that they exist, are doing what, fundamentalist Hindus did to destroy a united and integrated India by fueling Muslim fundamentalism. 
    That time RSS wasn't that strong as they are today and so they could only act in covert manner. They thought they can destroy Muslims by letting them grow fundamentalist, let them be thrown out of Hindu majority areas, without realizing that ultimately a united India was destroyed in the process. 
    Today India and Pakistan, put together spend so much money on their defence that in less than half of it, they could have managed to maintain law and order and douse riots even if they continued to have quarrel and Civil Wars. Rest of the money could have been used for other requirements. But you ask any Jansanghi, ask any RSS wala today, they will never want to have pre-partitioned Indians now Pakistanis with them or pre-partitioned India now Pakistan with them. They are not even willing to live with Muslims living in India so it is impossible to imagine that they would even want to live with Pakistan. The same tendency of being anti-Muslim made them conspire against Muslims, got them divided by fueling Muslim fundamentalism as Muslims were that much strong then to wrest away even if someone wanted them to stay back. Jansanghis thought, well let them get more and more fundamentalist, they will get destroyed on their own.  And they were right. Fundamentalism destroys as it is destroying Pakistan. But then some pro-Pakistan element, those anti-India Muslims are also there within India as per Satwa and other RSS walas and Janshangis, who aren't as strong as RSS walas are and who are in as much similar strength, almost that much weak as RSS walas were in pre-partition days. So they too have the very same strategy of destroying India by fueling Hindu fundamentalism and letting RSS grow stronger.
    If Muslim fundamentalism can destroy Pakistan, Hindu fundamentalism can destroy India, because fundamentalism knows no religion, no boundary. And mind you Satwa, however much I may try to save my country, if you will be able to overpower me, you will be able to destroy my Fatherland. The same land which people like you call by another name- Motherland. It is another matter that till I am there, I'll frustrate all your attempts to do so. But you never know. I am also a mortal being. I can otherwise only pity at my Fatherland and swear at Jaichands like you and Mir Jafars like those anti-India Muslims. Pro-India will have to reclaim India and pro-Islam will have to reclaim Islam from self claimed fundamentalist and suspected fundamentalists, even when we know the terms are misnomer as they are actually only anti-India and anti-Islam, and are only to destroy India and Muslims. 
    By sadaf - 2/9/2012 8:25:39 PM
  • Hindu fundamentalism has grown in the last few decades. It grows proportionate to that of the other belief whether it is Christian in north east or Muslim in north.   Since the world is a global village, hindus can see the discrimination against them in other countries where others are in majority.

    By satwa gunam - 2/9/2012 8:45:56 AM
  • The persistent communal forces have been defeated temporarily, but it will not be the last nail in the coffin of saffron terrorism. The author is absolutely correct in saying that Congress have been judicious and effective in controlling the riot, arson and looting against the Muslims. Also, the torture of terrifying allegations against the Muslims is minimized to some extent that is a good sign for Indian democracy and constitution. 


    By Raihan Nezami - 2/8/2012 2:01:55 AM
  • The article presented bt Mr. Zafar Agha is particularly  considerable to those Indian thinkers who keep all eggs only in one basket.  The ideas should be flexible. We should be thankful to our S.C that  also highlights the convicts who do not belong to Muslim Community. Now the turn of the government is  to  think of the roots from where the dusts of the terrorism are being spread throughout the corners of India.
    By Tariq Sohrab Ghazipuri - 2/7/2012 10:05:34 PM

Compose Your Comments here:

Name
Email (Not to be published)
Comments
Fill the below text
 
Disclaimer: The opinions expressed in the articles and comments are the opinions of the authors and do not necessarily reflect that of NewAgeIslam.com.